لیفٹیننٹ گورنر نے پی ایم ایس آر آئی اسکولس اسکیم کے نفاذ کا جائزہ لینے کے لیے میٹنگ کی صدارت کی
سرینگر/13دسمبر///لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے بدھ کو پی ایم ایس آر آئی سکولس سکیم کے نفاذ کےلئے ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی ۔ اس موقعے پر لیفٹیننٹ گورنر نے محکمہ کو اسکولوں میں پیشہ ورانہ تربیت اور ہنرمندی کے فروغ کے پروگراموں کے ساتھ ساتھ مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی تمام یونیورسٹیوں میں ہندوستانی فلسفے کی شمولیت کو یقینی بنانے کی بھی ہدایت دی۔پہلے مرحلے میںوزارت تعلیم کی طرف سے جموں و کشمیر کے کل 233 اسکولوں کو پی ایم ایس آر آئی اسکولوں کے لیے منظور کیا گیا ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے بچوں کے لیے اسکولوں کی دوری کو کم کرنے کے لیے ایک جامع پانچ سالہ منصوبہ تیار کرنے کی بھی ہدایت کی