پولیس نے یہ کارروائی یو اے پی اے ایکٹ کے تحت عمل میںلائی
سرینگر/06دسمبر/بانڈی پورہ میں ایک معاون عسکریت پسند کے اہلخانہ کی 14مرلہ اراضی بشمول رہایشی مکان کو سیل کردیا ہے ۔پولیس نے یہ کارروائی یو اے پی اے ایکٹ کے تحت عمل میں لائی ہے ۔ وائس آ ف انڈیا کے مطابق شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ اشٹینگو نامی گاﺅں میں پولیس نے ایک معاون عسکریت پسند کی جائیداد کو سیل کردیا ہے۔ پولیس نے بتایا کہ اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ بانڈی پورہ میں ”دہشت گرد تنظیم لشکر طیبہ “ کے جنگجو کے ساتھی عرفان احمد بٹ کے اہلخانہ کی جائیداد کو یو اے پی اے کے تحت سیل کردیا گیا ہے جو کہ مبینہ طور پر ”دہشت گردی“ کی آمدنی سے حاصل کی گئی تھی۔ پولیس بیان کہا ہے کہ عرفان کا بھائی سال 2000میں پاکستان چلا گیا ہے ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ وادی کشمیر اور جموں ڈویژن کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ ساتھ پلوامہ ، شوپیاں ، سرینگر اور کولگام اضلاع میں بھی اسی طرح کی کارروائی کے دوران جنگجوﺅں یا ان کے معاونین کی جائیداد کو ضبط کرلیا ہے ۔