دہشت گردی پوری طرح سے ختم نہیں ہوئی اس جنگ میں نقصان اُٹھانا پڑے گا تو بھی ہم پیچھے نہیں ہٹیں گے
سرینگر//جموںکشمیر پولیس کے سربراہ نے کہا ہے کہ جموں کشمیر میں ابھی تک ”دہشت گردی “ کے خلاف جنگ ختم نہیں ہوئی ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جنگ تبھی ختم ہوجائے گی جب غلط راستے پر چلنے والوں کو یہ احساس ہوگا وہ جس راستے پر چل رہے ہیں اس میں خون خرابہ کے سوا کچھ نہیں ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ ہمیں بھی نقصان ہوسکتا ہے لیکن ہم تمام چلینجوں سے نمٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں اور ہم پیچھے نہیں ہٹیںگے ۔پولیس سربراہ نے کہاکہ عوام کے جان و مال کے تحفظ کےلئے ہم وعدہ بند ہے ۔ انہوں نے بتایاکہ منشیات ایک چلینج ہے اور اس کو جڑ سے ختم کرنے کےلئے کئی محاذوں پر کام کیاجارہا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق جموں کشمیر پولیس کے سربراہ ڈائریکٹر جنرل آف پولیس آر آر سوائن نے سوموار کے روز کہاکہ جموں و کشمیر میں عسکریت پسندی کے خلاف جنگ مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے اور سیکورٹی فورسز کو نقصان ہو سکتا ہے لیکن وہ لڑائی سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔ انہوں نے کہا کہ فورسز نقصانات کو کم کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں اب تک ہزاروں بے گناہ افراد مارے جاچکے ہیں اور اب اس کی اجازت نہیں دیں گے ۔ جموں و کشمیر کے اعلیٰ پولیس افسر نے مزید کہا کہ ”اگر چیلنج آگے بڑھنا ہے اگرچہ ہمیں نقصان اٹھانا پڑے ہم اس چیلنج سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔پولیس سربراہ نے آج چھٹی پادشاہی گردوارہ میں حاضری دی جس کے بعد انہوں نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ ہم ملٹنسی کے مکمل خاتمہ تک اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔ انہوں نے بتایا کہ یہ جنگ ابھی مکمل طور پر ختم نہیں ہوئی ہے۔ جنگ تب ہی ختم ہو گی جب ایک فریق یہ تسلیم کر لے کہ اس میں کوئی فائدہ نہیں اور یہ انہیں خونریزی کے علاوہ کہیں نہیں لے جائے گی۔سوین نے کہاکہ جہاں تک ہماری لڑائی کا تعلق ہے یہ ایک حقیقت ہے کہ نقصانات ہوتے رہتے ہیں لیکن ہمیں ان نقصانات کو برداشت کرتے ہوئے آگے بڑھنا ہے۔ ہم اس جنگ سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے،“ ۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہر برف باری کے ساتھ کچھ جگہوں پر دراندازی بڑھ جاتی ہے اور کچھ جگہوں پر کم ہو جاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ حکمت عملی کا معاملہ ہے اور اس پر عوامی سطح پر بات نہیں کی جا سکتی۔پولیس سربراہ نے کہا کہ جموںکشمیر پولیس عوام کے جان و مال کے تحفظ کی وعدہ بند ہے اور ہم عوام کو ہر بُرائی اور جرائم سے نجات دلانے کےلئے پر عزم ہے ۔ منشیات سے متعلق انہوںنے بتایا کہ جموں کشمیر میں منشیات ایک بڑا چلینج بن کر اُبھر رہا ہے تاہم پولیس اس کو جڑ کے ختم کرنے کےلئے کئی محاذوں پر کام کررہی ہے اور کسی بھی شخص کو جو اس جرم میں ملوث ہوگا سے سختی سے نمٹا جائے گا۔














