ADVERTISEMENT
رکاوٹیں کے باوجود جلد ہی تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا جائے گا: حکومت
نئی دہلی/حکومت نے جمعرات کو کہا کہ اترکاشی میں سرنگ میں پھنسے مزدوروں تک پہنچنے میں مسلسل رکاوٹیں آرہی ہیں، لیکن ان تمام رکاوٹوں کو کامیابی سے دورکیا جا رہا ہے اور امید ہے کہ جلد ہی تمام لوگوں کو بحفاظت نکال لیا جائے گا۔ این ڈی ایم اے کے رکن اور ریٹائرڈ لیفٹیننٹ جنرل سید عطا حسنین نے آج یہاں نیشنل میڈیا سنٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ اترکاشی میں سرنگ میں پھنسے مزدوروں کو بحفاظت نکالنے کیلئے مسلسل پوری طاقت کے ساتھ آپریشن جاری ہے
ADVERTISEMENT













