تقریب میں جے کے فلم پالیسی کے اہم پہلوں کی نمائش کی گئی
سرینگر/
ڈائریکٹوریٹ آف انفارمیشن اینڈ پبلک ریلیشنز جموں کشمیر 20 سے 28 نومبر 2023 تک گوا میں منعقد ہونے والے 54 ویں سالانہ انٹرنیشنل فلم فیسٹیول انڈیا اور این ڈی ایف سی فلم بازار کے 17 ویں ایڈیشن میں شرکت کر رہا ہے۔فیسٹیول میں روس، کینیڈا، برطانیہ، جنوبی افریقہ سمیت متعدد ممالک کے بین الاقوامی فلم اسٹیک ہولڈرز شرکت کر رہے ہیں۔ جبکہ ملک سے جموں و کشمیر، مہاراشٹر، ایم پی، گجرات، بہار، اتراکھنڈ، اور چھتیس گڑھ بھی اس عظیم الشان تقریب میں حصہ لے رہے ہی

ں۔ایونٹ کے دوسرے دن نوڈل آفیسرجے اینڈ کے فلم پالیسی کی قیادت میں ڈی آئی پی آرکی ٹیم نے این ایف ڈی سی فلم بازار کے 17ویں ایڈیشن میں سرگرمی سے حصہ لیا جو فلمی پیشہ ور افراد کے لیے ایک ضروری بازار ہے جس سے تعاون اور تقسیم کے مواقع پیدا ہوئے۔ یہ ٹیم برطانیہ، روس، جنوبی کوریا اور دیگر جیسے ممالک کے معروف بین الاقوامی فلم سازوں کے ساتھ ساتھ ہندوستان کے نامور فلم سازوں اور انڈین موشن پروڈیوسرز ایسوسی ایشن، پی ایچ ڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، نئی دہلی، انڈین ٹیلی ویڑن اکیڈمی کے نمائندوں کے ساتھ سرگرم عمل ہے۔ فلم بازار کا جے کے اسٹال پورے جموں و کشمیر میں نیٹ ورکنگ اور نئے سنیما منصوبوں کی تلاش کے لیے جگہ فراہم کرتا ہے۔ڈی آئی پی آر کی ٹیم نے ملاقات کے دوران جموں و کشمیر فلم پالیسی کے اہم پہلوو¿ں پر روشنی ڈالی اور ان کے سوالات کو تندہی سے حل کیا۔جموں و کشمیر فلمی مقامات میں سے ایک ہے جہاں 23 نومبر جموں و کشمیر کے لیے توجہ کا دن ہے۔ ڈی آئی پی آر اس دن نئی جموں و کشمیر فلم پالیسی اور فلمی سیاحتی مقامات کو پیش کرے گا اور سرگرمیوں میں پینل ڈسکشن، پریزنٹیشنز اور فلم پالیسی کے بارے میں ویڈیوز کی اسکریننگ اور جموں و کشمیر میں شوٹنگ کی جانے والی فلمیں شامل ہوں گی۔ٹیم کی نمائندگی جوائنٹ ڈائریکٹر وویک پوری کر رہے ہیںجبکہ ٹیم میں نوڈل آفسیر جے اینڈ کے فلم پالیسی آفاق گڈا اے او ، ڈی آئی پی آر، ہتیش چودھری ، ٹورسٹ آفیسر ، حیدر آباد ، محمد ساجد کرمانیند فلم لائبریرین ،اور عابد حسین شامل ہیں ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ ملٹی وینیو فیسٹیول کی میزبانی مرکزی وزارت اطلاعات و نشریات کر رہی ہے اور اس کا افتتاح اطلاعات و نشریات کے وزیر انوراگ ٹھاکر نے کیا تھا۔ فیسٹیول میں ملک اور بیرون ملک سے فلم ساز اور فنکار شامل ہیں۔














