پچھلے سال کے اکتوبر کے مہینے کے مقابلے میں برآمدات میں6.21 فیصد کا اضافہ
نئی دہلی، 15 نومبر ہندوستان سے غیر ملکی منڈیوں میں تجارتی سامان فروخت کرنے کے کاروبار میں بہتری کے ابتدائی آثار دکھاتے ہوئے ملک کی تجارتی سامان کی برآمدات اکتوبر 2023 میں پچھلے سال کے اسی مہینے کے مقابلے میں 6.21 فیصد بڑھ کر 33.57 ارب ڈالررہی۔ اکتوبر 2022 میں یہ 31.60 ارب ڈالر تھی۔اس بار اکتوبر میں درآمدات بھی گزشتہ سال کے اسی مہینے کے 57.91 ارب ڈالرکے مقابلے میں 65.03 ارب ڈالر رہی، جو 12.30 فیصد اضافہ کو ظاہر کرتی ہے ۔اکتوبر 2023 میں تجارتی سامان کی درآمد اور برآمد میں تجارتی خسارہ (برآمدات کے مقابلے میں زیادہ درآمدات) 31.46 ارب ڈالر رہا۔کامرس سکریٹری سنیل برتھوال نے اکتوبر کے برآمدی اعداد و شمار پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘یہ برآمد کے کاروبار میں بہتری کے بیج دکھائی دے رہے ہیں۔’ تجارت اور صنعت کی وزارت کی طرف سے بدھ کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، اس بار اکتوبر کے مہینے میں 30 بڑے شعبوں میں سے 22 کے سامان کی برآمدات میں سالانہ بنیادوں پر بہتری ہے ۔وزارت تجارت اور صنعت نے ایک ریلیز میں کہا، "اپریل تا اکتوبر 2023 کے دوران تجارتی سامان کی برآمدات 244.89 ارب ڈالر تھی، جب کہ اپریل- اکتوبر 2022 کے دوران یہ 263.33 ارب ڈالرتھی۔”سرکاری اعداد و شمار کے مطابق اپریل تا اکتوبر 2023 کے دوران تجارتی سامان کی درآمدات 391.96 ارب ڈالر تھی، جبکہ اپریل تا اکتوبر 2022 کے دوران یہ 430.47 ارب ڈالرتھی۔اپریل تا اکتوبر 2023 میں تجارتی خسارہ ایک سال پہلے کے مقابلے میں محدود ہو کر 147.07 ارب ڈالر رہنے کی توقع ہے جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں 167.14 ارب ڈالر تھا۔ریلیز میں کہا گیا کہ "اپریل تا اکتوبر 2023 کے دوران غیر پٹرولیم اور غیر جواہرات اور زیورات کی برآمدات 178.42 ارب ڈالر تھی، جو کہ اپریل سے اکتوبر 2022 میں یہ 182.24 ارب ڈالر تھی۔”اپریل-اکتوبر 2023 میں نان پیٹرولیم، نان جیمز اینڈ جیولری (سونا، چاندی اور قیمتی دھاتیں) کی درآمدات 246.50 ارب ڈالر تھی، جب کہ اپریل-اکتوبر 2022 میں یہ 260.01 ارب ڈالر تھی۔اکتوبر 2023 میں ہندوستان کی کل برآمدات (سامان اور خدمات مشترکہ) کا تخمینہ 62.26 ارب لگایا گیا ہے ، جو اکتوبر 2022 کے مقابلے میں 9.43 فیصد اضافہ دکھاتا ہے ۔ اکتوبر 2023 میں کل درآمدات 79.35 ارب ڈالرہونے کا اندازہ ہے ، جو کہ 11.10 فیصد کی سالانہ ترقی کو ظاہر کرتا ہے ۔رواں مالی سال میں اپریل- اکتوبر کے عرصے میں کل برآمدات (بشمول اشیا اور خدمات) کا تخمینہ 437.54 ارب ڈالرلگایا گیا ہے جو کہ گزشتہ سال اسی عرصے میں 444.70 ارب ڈالر تھا۔