یہاں قدرتی طبی جڑی بوٹیوں کی مختلف اقسام پائی جاتی ہیں ۔ لیفٹیننٹ گورنر
جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ قدرتی طریقہ علاج کو بڑھایا جارہا ہے انہوں نے بتایا کہ جموں کشمیر میں قدرتی طبی جڑی بوٹیوں کی بے شمار اقسام پائی جاتی ہے اور ان کو بروئے کار لانے کےلئے ہمیں کسانوں کو جڑی بوٹیوں اور ادویاتی پودوں کی وسیع صلاحیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک مسلسل مہم چلانے کی ضرورت ہے۔ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم روایتی ادویاتی نظاموں کے بہترین طریقوں کو فروغ دیں اور طلبائ، کسانوں اور عوام کو آیوروید کے بارے میں بیدار کریں ۔آٹھویں قومی یوم آیوروید کے موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے آج گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل، اکھنور میں بھگوان دھنونتری کی پران پرتیشتھا تقریب میں شرکت کی۔اپنے خطاب میں لیفٹیننٹ گورنر نے اس موقع پر لوگوں کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ اس سال کے یوم آیوروید کی تھیم، ‘ایک صحت کے لیے آیوروید’، ہندوستان کی G20 صدارت ‘واسودھائیوا کٹمبکم’ کے تھیم سے ہم آہنگ ہے۔منوج سنہا نے کہا کہ نریندر مودی کی قیادت میںیوگا اور آیوروید کی قدیم حکمت سب کی مجموعی فلاح و بہبود کے لیے پوری انسانیت کو فائدہ پہنچا رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ ہمارے شہریوں کے لیے صحت مند زندگی کو محفوظ بنانے کے لیے یوگا، آیوروید اور دیگر ہندوستانی نظام طب کو صحت عامہ کے نظام کے مرکزی دھارے میں شامل کرنے کے لیے ڈاکٹروں اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کی غیر منقسم توجہ کی ضرورت ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ یہ ہماری اجتماعی ذمہ داری ہے کہ ہم روایتی ادویاتی نظاموں کے بہترین طریقوں کو فروغ دیں اور طلبائ، کسانوں اور عوام کو آیوروید کے بارے میں بیدار کریں تاکہ صحت کی دیکھ بھال کا ایک زیادہ لچکدار اور پائیدار ماحولیاتی نظام بنایا جا سکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے یوٹی انتظامیہ کے احتیاطی اور جامع دیکھ بھال کے بنیادی ڈھانچے کو مضبوط بنانے، سازگار ماحول پیدا کرنے اور آیوروید اسٹارٹ اپس کو ضروری تعاون فراہم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہاکہ کشمیر میں صحت اور آیوروید کے مرکز کے طور پر ملک کی قیادت کرنے کی صلاحیت ہے۔ نوجوان کاروباریوں اور آیوروید کے فارغ التحصیل افراد کے ذریعہ اسٹارٹ اپس کی مدد سے اس مقصد کی طرف کوششوں کو بہت زیادہ بڑھایا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کو دواو¿ں اور خوشبودار پودوں کی ایک وسیع رینج سے نوازا گیا ہے، جو کہ قیمتی اشیاءہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں کسانوں کو جڑی بوٹیوں اور ادویاتی پودوں کی وسیع صلاحیت کے بارے میں آگاہ کرنے کے لیے ایک مسلسل مہم چلانے کی ضرورت ہے تاکہ وہ نئے سبز انقلاب کے پھل کاٹ سکیں۔انہوں نے گورنمنٹ آیورویدک میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل میں سہولیات کو بڑھانے کے لئے انتظامیہ کی طرف سے تمام ضروری تعاون کا یقین دلایا اور کالج انتظامیہ سے پی جی کورسز شروع کرنے کو کہا۔اس موقعے پر ڈاکٹر آشوتوش گپتا، پرنسپل جی ایم سی جموں،ڈاکٹر موہن سنگھ، ڈائرکٹر، آیوش نے جموں کشمیر میں آیوروید اور انڈین سسٹم آف میڈیسن کو فروغ دینے کی کوششوں پر روشنی ڈالی۔