مورٹار شل حالیہ پاکستانی گولہ باری کے بعد کھیتوں میں پڑا تھا ۔ بی ایس ایف
سرینگر/07نومبر/ارینا سیکٹر میں سرحدی حفاظتی فورس کی جانب سے ایک موٹار شل کو ناکارہ بناتے ہوئے ایک بڑے حادثے کو رونماءہونے سے ٹال دیا گیا ہے ۔ وائس آف انڈیا کے مطابق سرحدی سیکورٹی فورس نے پیر کو جموں کے ارنیا میں بین الاقوامی سرحد کے ساتھ ایک زرعی کھیت میں مارٹر گولے کا پتہ لگا کر اسے ناکارہ بنا دیا۔انہوں نے بتایا کہ مقامی لوگوں کی اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے، بی ایس ایف کے دستے ارنیا سیکٹر پر پہنچے، مارٹر گولے کو برآمد کیا اور بعد میں اسے کھیتوں میں کامیابی کے ساتھ ناکارہ بنا دیا۔ انہوں نے کہاکہ علاقے میں ایک بڑا سانحہ ٹل گیا، حکام نے مزید کہا کہ حالیہ جنگ بندی کی خلاف ورزی کے دوران پاکستانی رینجرز کی طرف سے گولہ فائر کیا گیا تھا۔27 اکتوبر کو ارنیا سیکٹر میں پاکستانی رینجرز کی بلا اشتعال گولہ باری سے دو اہلکار اور ایک خاتون زخمی ہو گئے تھے۔آج کی مارٹر گولے کی برآمدگی پچھلے پندرہ دن سے بھی کم عرصے میں اس طرح کا دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے پہلے 31 اکتوبر کو ارنیا میں ایک مارٹر گولہ کا پتہ چلا اور اسے ناکارہ بنا دیا گیا تھا۔














