شاہراہ پر دونوں اطراف سے بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی
سرینگر/07 نومبر /// سرینگر جموں شاہراہ مرمتی کام کے پیش نظر بدھ کے روز ٹریفک کی نقل و حمل کے لئے بند رہے گی۔وائس آف انڈیا کے نمائندے نے ٹریفک پولیس کے حوالے سے بتایا کہ سرینگر جموں شاہراہ پر بدھ کے روز ناشری سے نویوگ ٹنل کے درمیان ٹریفک کی نقل و حمل معطل رہے گی۔انہوں نے کہا کہ شاہراہ پر صبح کے 9 بجے سے کسی بھی گاڑی کو قاضی گنڈ سے جموں جانے کی اجازت نہیں ہوگی اور عوام کے تحفظ کے لئے ناشری ویاڈکٹ پر گرڈر لگانے کے پیش نظر کسی بھی گاڑی کو دس بجے سے اودھم پور سے سرینگر جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔تاہم جنوبی کشمیر کو صوبہ جموں کے راجوری اور پونچھ اضلاع کے ساتھ جوڑنے والے تاریخی مغل روڈ اور سرینگر –لیہہ شاہراہ پر ٹریفک کی نقل و حمل حسب معمول جاری رہے گی۔ٹریفک حکام نے بتایا ہے کہ جمعرات کو کوئی بھی مسافر یا یا مال بردار گاڑی کو سفر شروع کرنے سے پہلے ٹریفک سے متعلق جانکاری حاصل کرنی چاہئے ۔














