تین روزہ ورلڈ فوڈ انڈیا ایونٹ کے اختتامی اجلاس سے صدر جمہوریہ دروپدی مرمو کا خطاب
نئی دہلی5، نومبر/۔صدر دروپدی مرمو نے اتوار کے روز کہا کہ ان کھانوں سے کنارہ کشی اختیار کرنے کی ضرورت ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کو بڑھاتے ہیں اور ایسی صحت بخش غذاوں کا انتخاب کریں جن سے فطرت کو کوئی نقصان نہ ہو۔وہ دہلی میں تین روزہ ورلڈ فوڈ انڈیا ایونٹ کے اختتامی اجلاس سے خطاب کر رہی تھیں۔انہوں نے کہا کہ ’ہم جو کچھ ہم کھاتے ہیں اس کی ماحولیاتی لاگت پر غور کرنا چاہیے۔ پچھلی نسلوں کو اس شمار پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ”وہ وقت آ گیا ہے جب ہمیں اپنے مینو کا انتخاب اس طریقے سے کرنا ہو گا جس سے فطرت کو پہنچنے والے نقصان سے بچا جا سکے۔صدر نے آب و ہوا پر اثر انداز ہونے والے کھانوں سے دور رہنے اور ماحول دوست مینو کی طرف بڑھنے پر زور دیا۔مرمو نے کہاہمیں ان غذاؤں سے دور رہنے کے لیے شعوری فیصلے کرنے کی ضرورت ہے جو موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے میں اضافہ کرتے ہیں اور ان غذاؤں کی طرف منتقل ہونے کی ضرورت ہے جو نہ صرف ہماری صحت کے لیے بلکہ کرہ ارض کی صحت کے لیے بھی بہتر ہیں۔فوڈ پروسیسنگ انڈسٹری کے وزیر پشوپتی کمار پارس نے کہا کہ اس شعبے میں بہت زیادہ امکانات ہیں۔انہوں نے کہا کہ ہندوستان کی کل زرعی برآمدات میں فوڈ پروسیسنگ کا 75 فیصد حصہ ہے














