ADVERTISEMENT
لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے آج درگاہ حضرت بل کا دورہ کیا اور اُنہوں نے وہاں عید میلاد النبی کے موقعہ پر نماز اَدا کیا۔مشیر فاروق خان نے سہ پہر زیارت گاہ پر حاضری دی اور وہاں عصر کی نماز اَدا کی ۔ اُنہوں نے جموںوکشمیر میں اَمن ، ہم آہنگی اور خوشحالی کے لئے دعا کی اور عقیدت مندوں اور وقف حکام کے ساتھ بات چیت بھی کی۔اِس موقعہ پر مشیر موصوف نے پیغمبر اسلام صلی اللہ علیہ وسلم کے موئے مقدس کی زیارت بھی کی اور جموںوکشمیر کے لوگوں کی خیرو عافیت کے لئے دعا کی۔
ADVERTISEMENT