مرکز ی حکومت کے عوامی رَسائی پروگرام کے حصے کے طور پر مرکزی وزیر مملکت برائے زراعت و بہبود کساناں شوبھا کرندلا جے نے آج کٹھوعہ کا دو روزہ دورہ مکمل کیا۔مرکزی وزیر مملکت موصوفہ نے ضلعی اِنتظامیہ کی”آزادی کا اَمرت مہااُتسو“ تقریبات کے ایک حصے کے طور پر چناب ٹیکسٹائل ملز کے احاطے سے ایک ریلی کو ہری جھنڈی دکھا کر روانہ کیا۔ اِس ریلی میں زائد اَز 200 طلباءاور یوتھ کلبوں کے اراکین نے شرکت کی اور یہ ریلی گووند سر پر اختتام پذیر ہوئی۔
وزیر مملکت نے شرکا¿ سے خطاب کرتے ہوئے طلاب اور یوتھ کلبوں کے ممبران کو سراہاجو آزادی کے جان نثاروں کو یاد کرنے میں اَپنا جوش دکھاتے ہیں اور آزادی کے تمام بہادروں کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں بالخصوص جب ہندوستان آزادی کا 75 واںسال منارہا ہے۔اُنہوں نے مختلف سیاسی جماعتوں کے اَرکان ، ڈی ڈی سی ، بی ڈی سی اور یو ایل بی کے مختلف نمائندوں سے بھی ملاقات کی۔مرکزی وزیرمملکت موصوفہ نے ڈی ڈی سی ممبران کو ان کے ذریعے مناسب فورموں پر اُجاگر کئے گئے مختلف مسائل اُٹھانے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ ایف سی آئی کی طرف سے ان کسانوں کو ادائیگی سے متعلق مسائل جن کے پاس ان کے ملکیت کے حقوق دستاویزات نہیں ہیں ۔اُنہوںنے کہا کہ مزید خریداری منڈیوں کو کھولنے سے متعلق مسائل ،خریداری کے پیمانے میں اضافہ وغیرہ مقامی سطح پر حل کرنے کی ضرورت ہے۔اُنہوں نے یقین دِلایاکہ کاشت کاروں کی مشکلات کو دُور کرنے کے لئے متعلقہ وزارت کے ساتھ باقی مسائل کو اُٹھایا جائے گا۔