کجریوال حکومت ایم سی ڈی اسکولوں کے اساتذہ کو پیشہ ورانہ مہارت دلانے کیلئے مشہور تعلیمی اداروں اور اسکولوں میں بھیج رہی ہے : وزیر تعلیم آتشی
نئی دہلی/دہلی کی وزیر تعلیم آتشی نے ایم سی ڈی اسکولوں کے سینئر اساتذہ سے بات چیت کی جو ملک کے مختلف حصوں سے معروف تعلیمی اداروں کے نمائشی دوروں سے واپس آئے تھے اور ان کے دورے کے تجربات کے بارے میں معلومات حاصل کیں۔ اس موقع پر وزیر تعلیم نے کہا کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں میں تعلیمی انقلاب لانے میں ہمارا بھرپور تعاون ہے اور سرپرست اساتذہ کا اہم تعاون رہا ہے ۔ اس سمت میں اب ہم MCD اسکولوں کے اپنے سینئر اساتذہ کو مزید فعال بنا رہے ہیں تاکہ وہ MCD اسکولوں میں تعلیم کے معیار کو عالمی معیار کا بنا سکیں اور لاکھوں بچوں کی زندگیوں میں اہم تبدیلیاں لا سکیں۔ اس سمت میں ایم سی ڈی اسکولوں کے اساتذہ کو مزید تعلیمی مدد فراہم کی جانی چاہیے ۔یہ دورہ ان اساتذہ کے لیے بہت اہم ہے ، جہاں وہ MCD اسکولوں میں پڑھانے اور سیکھنے کے نئے اور منفرد طریقوں کو جان کر تعلیم کے معیار کو بہتر بنانے میں بڑا کردار ادا کریں گے۔ محترمہ آتشی نے کہا کہ ملک بھر کے معروف تعلیمی اداروں سے سیکھنے کے بعد ہمارے اساتذہ میں خاطرخواہ جوش اور اعتماد ہے ۔ اور اس جوش و جذبے کے ساتھ وہ اپنے کلاس رومز میں سیکھنے کا ایک شاندار ماحول پیدا کریں گے اور اپنے ساتھی اساتذہ کو بھی تعلیم و تعلم کی اختراعات سے متعارف کرائیں گے ۔ آپ کو بتاتے چلیں کہ دہلی کے سرکاری اسکولوں کے بعد اب حکومت ایم سی ڈی اسکولوں میں بھی تعلیمی انقلاب لانے کے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔