رشوت خوری اور بدعنوانی ، علیحدگی پسند ماحول اور بھارت مخالف ماحولیاتی نظام
میں یہاں الیکشن لڑنے نہیں بلکہ جموں کشمیر کی ترقی اور امن و خوشحالی کےلئے کام کرنے آیا ہوں ۔ لیفٹینٹ گورنر
سرینگر//جموں کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے کہا ہے کہ جموںکشمیر میں کئی چلینج ہیں جن میں تین اہم مسائل ہیں جن کو حل کرنا ہی ہوگا۔ انہوںنے بتایا کہ سب سے پہلے بدعنوانی اور رشوت خوری کا خاتمہ ہونا چاہئے ۔ اس کے بعد علیحدگی پسند ایجنڈا کو ختم کرنا ہے ور بھارت مخالف نظام کو تبدیل کرنا ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ میں یہاں پر الیکشن لڑنے نہیں آیا ، الیکشن میں نے بہت لڑے ہیں اور آئیندہ بھی انتخابات میں حصہ لوں گا لیکن میںیہاں جس مقصد کےلئے آیا ہوں وہ جموں کشمیر کی تعمیر و ترقی کو فرو غ دینا ور امن و سلامتی کےلئے کام کرنا ہے اور میں یہ کررہا ہوں ۔