وزیر اعظم نے قومی راجدھانی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس سروس کا آغاز کیا
نئی دہلی/چنئی/ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ہفتہ سے تمل ناڈو کے ناگپٹنم سے سری لنکا کے شمالی صوبے جافنا کے قریب کانکیسنتھورائی تک مسافر فیری سروس کاآغاز ہوگیا ہے ۔ وزیر اعظم نے قومی راجدھانی سے ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے اس سروس کا آغاز کیا۔ یہ فیری تمل ناڈو کی ناگپٹنم بندرگاہ سے کانکیسنتھورائی کے لیے روانہ ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور سری لنکا کی ثقافت، تجارت اور تہذیب کی گہری تاریخ ہے اور اب دونوں کے درمیان اقتصادی شراکت داری میں بھی اضافہ ہوگا۔ ناگاپٹنم اور کانکے سنتھورائی کے درمیان فیری سروس شروع کر دی گئی ہے ۔مسٹر مودی نے کہا، “اس اہم موقع پر آپ کے ساتھ شامل ہونا میرے لیے اعزاز کی بات ہے ۔ ہم ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان سفارتی اور اقتصادی تعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز کر رہے ہیں۔ تمل ناڈو کے ناگپٹنم اور سری لنکا میں کانکے سنتھورائی کے درمیان فیری سروس شروع کی جا رہی ہے جوہمارے تعلقات کو مضبوط بنانے میں ایک اہم سنگ میل ہے ۔وزیر اعظم مودی اور سری لنکا کے صدر رانل وکرما سنگھے نے ویڈیو لنک کے ذریعے تقریب میں شرکت کی۔ہندوستان اور سری لنکا کے درمیان ثقافت، تجارت اور تہذیب کی مشترکہ تاریخ پر روشنی ڈالتے ہوئے ، وزیر اعظم نے کہا کہ ناگپٹنم اور آس پاس کے شہر سری لنکا سمیت کئی ممالک کے ساتھ سمندری تجارت کے لیے جانے جاتے ہیں اور پومپوہار کی تاریخی بندرگاہ کا ذکر ایک مرکز کے طور پر ملتا ہے ۔ قدیم تمل ادب میں انہوں نے سنگم کے زمانے کے ادب کے بارے میں بھی بات کی جیسے پٹن پلائی اور منی میکالائی جو دونوں ممالک کے درمیان کشتیوں اور بحری جہازوں کی نقل و حرکت کو بیان کرتے ہیں۔ انہوں نے عظیم شاعر سبرامنیم بھارتی کے گیت‘سندھو ندھیئن مسائی’ کا بھی ذکر کیا ، جس میں ہندوستان اور سری لنکا کو ملانے والے ایک پل کا ذکر ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ فیری سروس ان تمام تاریخی اور ثقافتی رابطوں کو زندہ کرتی ہے ۔صدر وکرما سنگھے کے حالیہ دورے کے دوران، وزیر اعظم نے بتایا کہ رابطہ کاری کے مرکزی موضوع کے ساتھ اقتصادی شراکت داری کے لیے مشترکہ طور پر ایک وژن دستاویز معرض وجودہ میں آیا ہے ۔