تین دہائیوں کے دوران بدامنی اور تباہی کا بدترین دوردیکھنے والی عوام کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم ہمارا مقصد
جموں و کشمیر کے امن و سکون کو خراب کرنے کی پاکستانی سازشوں کے بارے میں عوام کو خبردار رہنے کی ضرورت / دلباغ سنگھ
سرینگر /05اکتوبر // جموں و کشمیر پولیس دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر یوٹی میں ملی ٹنسی کی باقیات کو ختم کرنے کیلئے بڑے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے کا دعویٰ کرتے ہوئے جموں کشمیر پولیس سربراہ دلباغ سنگھ نے کہا کہ ہمارا عزم جموں و کشمیر کے لوگوں کو بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ہے جنہوں نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران پاکستان کی سرپرستی میں بدامنی اور تباہی کا بدترین دوردیکھا ہے۔سٹار نیوز نیٹ ورک کے مطابق جموں کشمیر پولیس سربراہ نے جمعرات کو جنوبی ضلع اننت ناگ کا دورہ کیا جس دوران انہوں نے پولیس، فوج اور سی اے پی ایف کی مشترکہ پارٹی کے ساتھ بات چیت جو کولگام انکاو¿نٹر کا حصہ تھی۔ان کے ہمراہ جنرل آفیسر کمانڈنگ کاو¿نٹر انسرجنسی وکٹر فورس میجر جنرل بلبیر سنگھ، ڈی آئی جی جنوبی کشمیر رئیس محمد بٹ کے علاوہ فوج اور پولیس کے اعلیٰ افسران بھی تھے ۔ اس موقعہ پر انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر پولیس دیگر سیکورٹی فورسز کے ساتھ مل کر جموں و کشمیر میں ملی ٹنسی کی باقیات کو ختم کرنے کے لئے بڑے عزم کے ساتھ کام کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر کے لوگوں کو ایک بہتر اور محفوظ ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہیں جنہوں نے گزشتہ تین دہائیوں کے دوران پاکستان کی سرپرستی میں بدامنی اور تباہی کا بدترین وقت دیکھا ہے۔ ڈی جی پی نے کہا کہ جموں و کشمیر میں کام کرنے والے جوانوں اور افسران نے مختلف چیلنجوں کا مقابلہ کرتے ہوئے بے مثال ہمت کا مظاہرہ کیا ہے جس سے انہوں نے کہا کہ یوٹی میں امن کو تقویت ملی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں جموں کشمیر میں امن و امان کو برقرار رکھنے کے لئے ایک اور سب کی طرف سے دکھائی جانے والی لگن اور عزم پر فخر ہے اور انہوں نے مزید کہا کہ ہمیں سرحد پار سے آنے والے دہشت گردوں کے ہر شیطانی عزائم کا مزید سختی سے جواب دینا ہوگا۔دلباغ سنگھ نے بقیہ ملی ٹمٹوں کا سراغ لگانے اور انہیں ختم کرنے میں تکنیکی اور انسانی وسائل کو بروئے کار لانے پر زور دیا۔ انہوں نے ماحولیاتی نظام کو تباہ کرنے کیلئے دہشت گردی کے سپورٹ سسٹم پر نگرانی اور چوکسی رکھنے کی بھی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ کچھ ایک واقعات کو چھوڑ کر، جموں کشمیر بڑے پیمانے پر پرامن ہے اس کے لئے انہوں نے پولیس، دیگر سیکورٹی فورسز اور لوگوں کو ان کی مشترکہ کوششوں کے لئے مبارکباد دی۔ڈی جی پی نے جموں و کشمیر کی افواج اور عوام کو پاکستان کی سازش کے بارے میں بھی خبردار کیا جو جموں و کشمیر کے امن و سکون کو خراب کرنے کی مسلسل کوششیں کر رہی ہے۔