نئی دلی/ وزیر اعظم نریندر مودی نے، پی ایم سواندھی اسکیم کے 50 لاکھ مستفیدین کے سنگ میل کی ستائش کی ہے۔ وزیر اعظم نے اس بات کو اجاگر کیاکہ پی ایم سوا ندھی نے ریڑی-پٹری والوں کی زندگیوں کو نہ صرف سہل بنایاہے بلکہ اس میں انہیں وقارکے ساتھ زندگی بسر کرنے کا موقع بھی فراہم کیاہے۔ہاؤسنگ اور شہری امور کی وزارت کے ذریعے ایکس پر ایک پوسٹ شراکت کرتےہوئے،وزیر اعظم نے کہا:’’اس نمایاں کامیابی کے لیے بہت بہت مبارکباد! مجھے ا طمینان ہے کہ پی ایم سواندھی یوجنا سے نہ صرف ملک بھر کے ہمارے ریڑی-پٹری والوں کی زندگی آسان ہوئی ہے، بلکہ انہیں وقارکے ساتھ جینے کا موقع بھی ملا ہے‘‘۔ اس سے پہلےوزیراعظم جناب نریندر مودی نے 71تمغے جیتنے والے ایتھلیٹس کو آج مبارکباد دی اور کہا کہ ایشیائی کھیلوں میں تمغوں کے اعتبار سے یہ ہندوستان کی سب سے بہترین کارکردگی ہے۔انہوں نے تمغوں کی اس تعداد کو ایتھلیٹس کی بے مثال لگن، حوصلہ اور کھیل کے بے نظیر جذبے کا ثبوت قرار دیا۔وزیراعظم نے ایکس پر پوسٹ کیے:’’ہندوستان ایشیائی کھیلوں میں پہلے سے زیادہ چمک رہا ہے۔71تمغوں کے ساتھ ہم لوگ اب تک کے تمغوں کی سب سے بہترین تعداد کا جشن منارہے ہیں جو ہمارے ایتھلیٹس کی بے مثال لگن، حوصلہ اور کھیل کے بے نظیر جذبے کا ثبوت ہے۔ہر تمغہ سخت محنت اور جذبے کے سفر کو اُجاگر کرتا ہے۔پوری قوم کے لیے یہ لمحہ فخریہ ہے ۔ ہمارے ایتھلیٹس کو مبارکباد۔‘‘