نئی دلی/مرکزی وزیر داخلہ جناب امت شاہ نے انجینئر ڈے پر ٹیکنوکریٹس کو مبارکباد دی ہے۔ وزیر داخلہ نے لیجنڈری انجینئر سر ایم ویشورایا کو بھی ان کی یوم پیدائش پر گلہائے عقیدت پیش کیا۔ سر ایم ویشوریا کی یوم پیدائش کو انجینئر ڈے کے طور پر منایا جاتا ہے۔’X’ پر اپنی پوسٹ میں، جناب امت شاہ نے کہا کہ "انجینئروں نے معیشت کے ہر شعبے میں اپنا حصہ ڈال کر قوم کی تعمیر میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ حالیہ دنوں میں تکنیکی انقلاب کی تشکیل میں ان کے کردار نے عالمی سطح پر ہندوستان کا وقار بلند کیا ہے۔ دعا ہے کہ یہ دن انہیں مزید حوصلہ دے کہ وہ ہماری قوم کے خوابوں کی تکمیل میں اپنا حصہ ڈالیں۔ایکس پر اپنی ایک اور پوسٹ میں، مرکزی وزیر داخلہ اور تعاون کے وزیر نے کہا کہ ویشورایا جی نے ہماری تہذیب کو اپنی لاجواب انجینئرنگ کی صلاحیتوں سے تقویت بخشی، ڈھانچے کی ایک وسیع رینج کو ڈیزائن اور تشکیل دیا۔ ان کی شراکتیں ہماری نئی نسلوں کے ذہنوں میں خوابوں کو ابھارتی رہیں گی۔