نئی دلی/وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو جی 20 سربراہی اجلاس کی کامیابی کا سہرا ملک کے عوام اور ان کی ’ ساموہک شکتی ( اجتماعی طاقت ) کو دیا۔سربراہی اجلاس، جس میں دنیا کی تمام 20 بڑی معیشتوں کے سربراہان کے ساتھ ساتھ سرکردہ بین الاقوامی تنظیموں کے مندوبین بھی شامل تھے، کی میزبانی قومی دارالحکومت میں جدید ترین بھارت منڈپم میں کی گئی تھی۔ اس چوٹی کانفرنس کی کامیابی ملک سمیت بین الاقوامی اخباروں کی سرخیاں بنی تھیں۔ اس سے پہلے وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے چیف جسٹس آف انڈیا کے اس اعلان کی ستائش کی ہے جس میں انہوں نے بتایا ہے کہ سپریم کورٹ آف انڈیا نیشنل جوڈیشل ڈیٹا گرڈ پلیٹ فارم کے تحت آئے گا جو زیر التوا مقدمات کا سراغ فراہم کرتا ہے۔ جناب مودی نے کہا کہ ٹیکنالوجی کے اس طرح کے استعمال سے ہمارے ملک میں انصاف کی فراہمی کے نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔اے این آئی کی ایکس پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے ایکس پر پوسٹ کیا؛سپریم کورٹ اور سی جے آئی ڈی وائی چندر چوڑ جی کا قابل تعریف قدم۔ ٹیکنالوجی کے اس طرح کے استعمال سے ہمارے ملک میں انصاف کی فراہمی کے نظام میں مزید شفافیت آئے گی۔ ایک دیگر ٹویٹ میں وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے ہندی دیوس کے موقع پر اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔














