Daily Aftab
25 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

امریکی میوہ جات اور دالوں کی درآمدپر ڈیوٹی میں مزید تخفیف

by Online Desk
11 ستمبر 2023
A A
0
SHARES
11
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

یہ پورے ملک کی میوہ صنعت کیلئے نقصان دہ ہے،وادی کے میوہ بیوپاری اور کاشتکاروں کارد عمل
سرینگر//بھارت کی جانب سے امریکی مصنوعات بشمول چنا ،دال ،بادام ،اخروٹ اور سیب کی درآمد پر ڈیوٹی میں مزید کٹوتی کا فیصلہ سامنے آنے پر وادی کشمیر کے میوہ بیوپاریوں نے سخت تشویش کااظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ اس اقدام سے کشمیری میوہ جات کو مارکیٹ میں مزید نقصانات سے دوچار ہونا پڑے گا ۔ٹی ای این کے مطابق مرکزی وزارت خزانہ نے تقریباً نصف درجن امریکی مصنوعات پر مزیداضافی ڈیوٹیز میں مزید تخفیف کا فیصلہ کیا ہے۔اس سلسلے میں وادی کے میوہ بیوپاریوں نے پریشانی اظہار کرتے ہوئے کہاہے کہ یہ نہ صرف وادی بلکہ بیرونی ریاستوں کی میوہ پیداوار پر بھی اثر انداز ہوگا اور عمومی طور کاشتکاروں کو نقصانات سے دوچار ہونا پڑے گا ۔کشمیر ویلی فروٹ گرورس اینڈ ڈیلرس یونین صدر بشیر احمد بشیر نے ٹی ای این کو بتایا کہ یہ فیصلہ پہلے ہی لیا گیا ہے اور اب اس حوالے سے باضابطہ نوٹفکیشن جاری کی گئی ہے ۔انہوں نے کہاکہ یہ ایک نقصان دہ فیصلہ ہے اور اس سے کشمیری سیب اور دیگر میوہ جات اخروٹ اور بادام کی تجارت بھی متاثر ہوگی۔انہوں نے کہاکہ یہ صرف وادی ہی نہیں بلکہ ہماچل اور اتراکھنڈ کے سیب کاشتکاروں کیلئے نقصان دہ ہے ۔بشیر احمد بشیر نے کہاکہ حکومت کو اس معاملے پر نظر ثانی کرنی چاہئے کیونکہ کشمیر میں پہلے ہی پیداوار امسال کم ہوئی ہے اور سیب کا سائز اور معیار بھی کم ہورہا ہے ۔یہ نقصان ہے اور اس پر بیرونی ممالک کے سیب کی فری درآمد مزید نقصان کرے گی۔یہ بات قابل ذکر ہے کہ معاہدے کے ایک حصے کے طور پر، بھارت چنے (10 فیصد)، دال (20 فیصد)، تازہ یا خشک بادام (7 روپے فی کلو)، بادام کے چھلکے (20 روپے فی کلو)، اخروٹ (20 روپے فی کلو) ، اور تازہ سیب (20 فیصد)پر اضافی ڈیوٹی ہٹائے گا۔وزارت خزانہ نے 5 ستمبر کو ایک نوٹیفکیشن کے ذریعے چنے، دال (مسور)، سیب، اخروٹ اور تازہ یا خشک بادام کے ساتھ ساتھ بادام کے چھلکے سمیت مصنوعات پر ڈیوٹی ہٹانے کے بارے میں اعلان کیا۔یہ اقدام امریکی صدر جو بائیڈن کے 9-10 ستمبر کو جی 20 سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے ہندوستان کے دورے سے پہلے ہوا ہے۔جون میں وزیر اعظم کے امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران، دونوں ممالک نے WTO (ورلڈ ٹریڈ آرگنائزیشن) کے چھ تنازعات کو ختم کرنے اور بعض امریکی مصنوعات پر جوابی محصولات کو بھی ختم کرنے کا فیصلہ کیا۔جولائی میں، تجارت اور صنعت کی وزیر مملکت انوپریہ پٹیل نے راجیہ سبھا میں ایک تحریری جواب میں کہا تھا کہ حکومت نے بادام (تازہ یا خشک، خول میں)، اخروٹ، چنے، دال، کی درآمد پر جوابی کسٹم ڈیوٹی ہٹانے کا فیصلہ کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ جوابی ٹیرف یا درآمدی ڈیوٹی میں کٹوتی کے نتیجے میں ہندوستان کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔امریکہ بھارت کا سب سے بڑا تجارتی شراکت دار ہے۔ 2022-23 میں، دو طرفہ اشیا کی تجارت بڑھ کر 128.8 بلین امریکی ڈالر تک پہنچ گئی جبکہ 2021-22 میں 119.5 بلین امریکی ڈالر تھی۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

سری نگر میں” اوبسٹیٹرکس اور گائنا کالوجی میں اُبھرتے ہوئے چیلنجوں“ کے موضوع پرقومی کانفرنس اِختتام پذیر

جنوبی کشمیر میں مشترکہ جنگجو مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی کا دعویٰ کولگام میں ہائبرڈ جنگجوﺅں کے 2ماڈیلز کا پردہ فاش، 5گرفتار ، اسلحہ برآمد

افراط زر کی شرح ہنوز بلندریزر و بنک آف انڈیا سود شرحوں کو برقرار رکھے گا/ ماہرین

اسی بارے میں

سری نگر میں” اوبسٹیٹرکس اور گائنا کالوجی میں اُبھرتے ہوئے چیلنجوں“ کے موضوع پرقومی کانفرنس اِختتام پذیر
تازہ ترین خبریں

سری نگر میں” اوبسٹیٹرکس اور گائنا کالوجی میں اُبھرتے ہوئے چیلنجوں“ کے موضوع پرقومی کانفرنس اِختتام پذیر

24 ستمبر 2023

ممبئی میں اسٹاک مارکیٹ کمزور
کاروبار

افراط زر کی شرح ہنوز بلندریزر و بنک آف انڈیا سود شرحوں کو برقرار رکھے گا/ ماہرین

24 ستمبر 2023
کشمیر کی سیب صنعت کو امسال کتنا فائدہ ملے گا،بیوپاریوں کامحتاط رد عمل
تازہ ترین خبریں

آزاد پور منڈی میں کشمیری سیب کو بچانے کی تدبیر

24 ستمبر 2023
ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کو جدید ترین بحری ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے۔  وزیر دفاع
تازہ ترین خبریں

خواتین کو بااختیار بنانا ہندوستانی ثقافت کا لازم و ملزوم حصہ ہے۔ راجناتھ سنگھ

24 ستمبر 2023
کیسے 19ویں صدی کی سکھ سلطنت ایک طاقتور طاقت کے طور پر ابھری جس نے ہندوستان کی تاریخ کو تشکیل دیا
تازہ ترین خبریں

گلوبل ساؤتھ کے ساتھ  بھارت کی مصروفیت ہماری ثقافت سے جڑی ہوئی  ہے۔ کمبوج

24 ستمبر 2023
 سرینگر میں  جی 20 اجلاسکی تیاریاں زوروں پر
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کی G20 صدارت تاریخ میں  درج کی جائے گی۔ ماریشس

24 ستمبر 2023
ہندوستان- اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے 30برس مکمل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کی G20 صدارت انتہائی  چیلنجنگ تھی۔  جئے شنکر

24 ستمبر 2023
پی ایم مودی کی قیادت میں ریلوے میں نیا باب شروع ہوا۔  جئے کشن ریڈ ی
تازہ ترین خبریں

پی ایم مودی کی قیادت میں ریلوے میں نیا باب شروع ہوا۔  جئے کشن ریڈ ی

24 ستمبر 2023
Next Post
سونا 920 اور چاندی 3276 روپے سستی

سونے کی قیمت 50 روپے کم، چاندی کی قیمت 500 روپے تک پہنچ گئی

اہم خبریں

سری نگر میں” اوبسٹیٹرکس اور گائنا کالوجی میں اُبھرتے ہوئے چیلنجوں“ کے موضوع پرقومی کانفرنس اِختتام پذیر

جنوبی کشمیر میں مشترکہ جنگجو مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی کا دعویٰ کولگام میں ہائبرڈ جنگجوﺅں کے 2ماڈیلز کا پردہ فاش، 5گرفتار ، اسلحہ برآمد

آزاد پور منڈی میں کشمیری سیب کو بچانے کی تدبیر

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

امریکی میوہ جات اور دالوں کی درآمدپر ڈیوٹی میں مزید تخفیف
تازہ ترین خبریں

امریکی میوہ جات اور دالوں کی درآمدپر ڈیوٹی میں مزید تخفیف

11 ستمبر 2023
شیخ العالم سکول اندرگام پٹن کو سیل کرنے کا معاملہ 
جموں و کشمیر

شیخ العالم سکول اندرگام پٹن کو سیل کرنے کا معاملہ 

22 ستمبر 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ، مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ: مرکزی کابینہ کا فیصلہ
قومی

دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ، مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ: مرکزی کابینہ کا فیصلہ

07 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔