سرینگر/ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے مطابق، پیر کو قومی دارالحکومت میں سونے کی قیمت 50 روپے کی کمی سے 60000 روپے فی 10 گرام ہوگئی۔ گزشتہ تجارت میں قیمتی دھات 60050 روپے فی 10 گرام پر بند ہوئی تھی۔تاہم چاندی 500 روپے بڑھ کر 74400 روپے فی کلو گرام پر پہنچ گئی۔ایچ ڈی ایف سی سیکورٹیز میں کموڈٹیز کے سینئر تجزیہ کار سومل گاندھی نے کہاکہ روپے کے اتار چڑھاو¿ کی وجہ سے ملکی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں کا رجحان بین الاقوامی منڈیوں سے ہٹ سکتا ہے۔بیرون ملک مارکیٹ میں، سونے اور چاندی کی قیمتیں بالترتیب 1924 امریکی ڈالر فی اونس اور 23.10 امریکی ڈالر فی اونس پر فروخت ہوئیں۔موتی لال اوسوال میں کموڈٹی ریسرچ کے سینئر نائب صدر نونیت دامانی نے کہاکہ سونے کی قیمت میں پیر کے روز صبح سویرے کی تجارت میں اضافہ ہوا