صوبائی کمشنر نے اعلیٰ سطحی میٹنگ میں تمام ضلع کمشنروں کو عملی اقدامات اُٹھانے کی ہدایت دی
سرینگر/ڈویژنل کمشنر کشمیر نے قصبہ جات کو خوبصورت اور جاذب نظر بنانے کےلئے کشمیر کے تمام ضلع کمشنروں کو ہدایت دی کہ وہ فٹ پاتھوں، پبلک پارکوں ، سڑکوں اور روڑ کے کنارے دیواروں کو خوبصورت بنانے کےلئے اقدامات کریں اور آلودگی سے پاک قصبوں کے قیام کو یقینی بنانے کےلئے سرگرمی سے عمل کریں ۔ آج ڈویژنل کمشنر کشمیر وجے کمار بدھوری کی صدارت میں اس ضمن میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں تمام ڈپٹی کمشنروں اور ایچ او ڈیز نے شرکت کی۔ میٹنگ میں انہوں نے قصبوں کی تشکیل کے لیے اٹھائے جانے والے اقدامات کے لیے متعدد ہدایات دیں۔انہوں نے ڈی سیز کو ہدایت کی کہ وہ 30 ستمبر تک زیادہ تر کام تیار کرلیں، تاکہ شہر پرکشش اور دلکش بن جائیں۔انہوں نے کہا کہ انتظامیہ تخلیقی صلاحیتوں کی مختلف مداخلتوں کے ذریعے خوبصورتی کے لیے پرعزم ہے۔ڈپٹی کمشنرز نے میٹنگ کو اپنے اپنے علاقوں میں جاری بیوٹیفکیشن اور ری ڈویلپمنٹ کے کاموں کے بارے میں بتاتے ہوئے کہا کہ قصبوں کو خوبصورت بنانے کےلئے اقدامات اُٹھائے جاچکے ہیں۔