سرینگر /این این این/ سپورٹس سٹیڈیم پلوامہ میں کونگ پوش پریمیئر لیگ جاری۔ ٹورنامنٹ کا ایک اور میچ بڈگام اور سرینگر کے مدمقابل کھیلا گیا۔جس میں بڈگام کی ٹیم نے شاندار جیت درج کی۔ ندا نیوز نیٹ ورک کے مطابق کونگ پوش پریمیئر لیگ کا ایک اور میچ سرینگر اور بڈگام کے ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا۔پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے بڈگام نے 20 آوروں میں 4 کھلاڑیوں کے نقصان پر 222 پہاڑ جیسا سکور کھڑا کیا جس میں ٹیم کے کپتان سہیل پال نے 32 بالوں میں 73 رنز بنائے، موسا خان نے 48 اور عرفان ڈار نے 34 رنز کی اننگز کھیلی، دردش گونی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔جواب میں سرینگر کی ٹیم نے بھی شاندار کھیل کا مظاہرہ پیش کیا اور میچ جیتنے کی پوری کوشش کی مگر ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 217 رنز ہی بنا سکی۔سرینگر ٹیم کی طرف سے گوہر رشید 66 ,منیب مناف 46 اور یاور بلال نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے 13 گیندوں پر 36 رنز بنائے۔اس طرح سے ٹورنامنٹ کا یہ میچ بڈگام نے جیت لیا۔بولنگ میں بڈگام کی جانب سے فہیل الحق نے شاندار بولنگ کی۔انہوں نے 3 کھلاڑیوں کو آوٹ کیا۔ اسی طرح الطاف رسول اور مہراج نے 2,2 وکٹیں حاصل کئے۔ بعد میں سہیل پال کو مین آف دی میچ قرار دیا گیا جبکہ فہیم الحق کو گیم چینجر آف دی ایوارڈ سے نوازا گیا۔