نئی دلی/برازیلی فوج کے کمانڈر ، جنرل ٹامس میگوئل مائن رائبیرو پائیوا دفاعی تعلقات کو مستحکم کرنے کی خاطر 28 اگست سے 2 ستمبر 2023 تک بھارت کے 6 روزہ دورے پر ہیں۔ ان کا یہ دورہ بھارت اور برازیل کی مسلح افواج کے درمیان طویل مدتی تعلقات میں ایک اہم سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔دورے کا آغاز 29 اگست کو قومی جنگی یاد گار پر گُل دائرہ نذر کرنے کی تقریب کے ساتھ شروع ہوا، جہاں جنرل ٹامس نے بھارتی مسلح افواج کے شہید ہیروز کو خراج عقیدت پیش کیا، جنہوں نے ملک کے لئے عظیم قربانیاں دی ہیں۔ شہیدوں کو یاد کرنے کی کارروائی دونوں ملکوں کے امن و سلامتی کے لئے مشترکہ عہد کی عکاسی کرتا ہے۔ اس کے بعد جنرل ٹامس کو نئی دہلی میں ساؤتھ بلاک کے سبزہ زار میں گارڈ آف آنر پیش کیا گیا، اس کے بعد انہوں نے فوج کے سربراہ جنرل منوج پانڈے سے ملاقات کی۔ انہوں نے عصر حاضر کے مختلف معاملات پر اپنے نظریات کا تبادلہ کیا اور تعمیری تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے دونوں فوجوں کے درمیان باہمی تعاون کو مستحکم کرنے سے متعلق معاملات پر بھی تبادلہ خیال کیا۔جنرل ٹامس میگوئل مائن رائبیرو پائیوا نے بعد میں چیف آف ڈیفنس اسٹاف جنرل ا نل چوہان سے ملاقات کی اور دفاع کے سکریٹری جناب گری دھر ارامانے کے ساتھ بھی گفتگو کی۔ اس تبادلہ خیال میں دونوں ملکوں کے درمیان دفاعی تعاون اور اشتراک کو بڑھانے مشترکہ مقاصد کو اجا گر کیا گیا۔دورے کے دوران جنرل ٹامس نے فوج کے صدر دفاتر میں سینئر عہدیداروں کے ساتھ مفید تبادلہ خیال کیا اور معلومات اور نظریات کے تبادلے میں سہولت پر زور دیا۔ اس بات چیت سے فوج کی بہترین طریقہ کار میں باہمی ترقی اور مشترکہ کارکردگی کے عہد کی عکاسی ہوتی ہے۔اپنے دورے کے ایک حصے کے طور پر جنرل ٹامس میگوئل مائن رائبیرو پائیوا پوکھرن فیلڈ فائرنگ رینج میں مختلف ہتھیاروں کی فائرنگ اور مشقوں کا بھی مشاہدہ کریں گے۔ اس فائرنگ میں ملک میں تیار کردہ ہتھیاروں کے نظام سمیت بھارتی فوج کے پاس موجود ہتھیاروں کے نظاموں کی صلاحیتوں کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا۔جنرل ٹامس میگوئل مائن رائبیرو پائیوا بھارت اور برازیل کے درمیان گہرے تعلقات کو بھی اجا گر کیا۔ یہ دورہ نہ صرف فوجی تعاون کو مستحکم کرے گا بلکہ مشترکہ طور پر سکیورٹی کی کوششوں ، عالمی امن اور خوش حالی کے لئے دونوں ملکوں کے عہد کا اعادہ کرے گا۔