صوبہ کشمیر کے ضلعی انتظامیہ سے قصبوں کو خوبصورت بنانے کےلئے اقدامات اُٹھانے پر زور دیا
سرینگر/
صوبائی کمشنر کشمیر نے آج تمام محکموں کے سربراہان کی ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں ہدایت کی کہ وہ ای آفس میں کام کو تبدیل کریں تاکہ سرکاری اداروں میں کام کاج شفاف طریقے سے انجام دیا جاسکے ۔ انہوںنے میٹنگ میں بتایا کہ ای ۔ آفس انتظامیہ کی تبدیلی میں اہم کردار ادا کرتا ہے جس سے سرکاری کام کو موثر اور کارکردگی کے ساتھ کرنے میں آسانی ہوتی ہے۔انہوںنے میٹنگ میں یہ بھی بتایا کہ کچھ دفاتر نے جزوی طور پر ای-آفس شروع کر دیا ہے لیکن اس بات کا اعادہ کیا کہ ہر دفتر کو لازمی طور پر ای-آفس موڈ میں کام کرنا ہوگا۔ دریں اثنا انہوں نے ضلعی انتظامیہ کو ہدایت کی کہ وہ اضلاع کی خوبصورتی اوربہتری کے لیے قصبوں کی بیوٹیفکیشن کے کام شروع کریں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ بیوٹیفکیشن کے زیادہ تر کاموں میں زیادہ فنڈز کی ضرورت نہیں ہوتی اور چھوٹے چھوٹے اقدامات سے شہروں کو جاذب نظر بنایا جاسکتا ہے ۔ انہوں نے ان سے مزید کہا کہ وہ انفراسٹرکچر کی ترقی کو بڑھانے کے لیے دیگر ترقیاتی منصوبوں پر کام کریں۔مزید یہ کہ انہوں نے پی ایم پیکج کے ملازمین سے متعلق مختلف مسائل کا بھی جائزہ لیا۔