شاپنگ کمپلیکس کو شدید نقصان ،لاکھوں کا اسباب تباہ
سری نگر/سری نگر کے نوگام علاقے میں کل دیر رات آگ لگنے سے ایک شاپنگ کمپلیکس کو شدیدنقصان پہنچاجس کے نتیجے میں لاکھوں روپے مالیت کا اسباب وغیرہ جل کر خاکستر ہوگیا۔متاثرین نے حکام سے اپیل کی ہے کہ نقصانات کا تخمینہ لگاکر ان کی بازآباد کاری کیلئے فوری اقدامات اٹھائے جائیں ۔ٹی ای این کے مطابق آگ کل رات دیر گئے ایک ڈبل منزلہ شاپنگ کمپلیکس میں لگی، جس میں ہارڈویئر کی سات دکانیں تھیں۔عینی شاہدین نے بتایاکہ واقعے میں شاپنگ کمپلیکس کو کافی نقصان پہنچا، جب کہ آگ لگنے کی وجہ معلوم کی جارہی ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز کے بروقتاقدام نے آگ کو مزید پھیلنے سے روک دیا۔ اس سلسلے میں متاثرین اور تاجر نمائندوں نے حکومت سے اس حادثے میں متاثر ہونے والے تاجروں کی فوری طوربازآبادکاری کی جانی چاہئے ۔