دھرمشالہ /۔تبت کے روحانی پیشوا دلائی لامہ نے جمعرات کو ہندوستانی خلائی تحقیقی تنظیم ( اسرو) اور وزیر اعظم نریندر مودی کو ہندوستان کے قمری مشن چندریان ۔3 کے کامیاب خاتمے پر مبارکباد دی۔ ایک سرکاری بیان میں دلائی لامہ کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا، "چندریان 3 کی کامیاب لینڈنگ ہندوستان کے لوگوں کو خراج تحسین ہے جنہوں نے قدیم زمانے سے سائنسی ترقی پر اپنی توجہ مرکوز رکھی ہے۔روحانی پیشوا نے انڈین اسپیس ریسرچ آرگنائزیشن کے چیئرمین اور ایجنسی کے سائنسدانوں کی ٹیم کی بھی ستائش کی، جس نے اس مشن پر کام کیا جس کا مقصد "ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی پختگی” کا مظاہرہ کرنا تھا۔ بیان میں روحانی پیشوا نے کہاکہ "میں اسرو کے سربراہ اور ان کی ٹیم کی ان کی لگن کے لئے تعریف کرنا چاہوں گا جس نے مشن کو ممکن بنایا ہے۔ انہوں نے ہندوستان کی سائنسی اور تکنیکی پختگی کا مظاہرہ کیا ہے۔دلائی لامہ نے کہا، ہندوستان کے سب سے طویل عرصے تک رہنے والے مہمان کے طور پر، میں اس عظیم فتح پر خوش ہوں۔انہوں نے مزید کہا، "مجھے یقین ہے کہ ہندوستانی سائنسی تحقیقاتی تنظیم مزید سائنسی کوششوں میں اپنے قائدانہ کردار کو مضبوط کرتی رہے گی۔” انہوں نے اپنے پیغام کا اختتام دعاؤں اور نیک تمناؤں کے ساتھ کیا۔