جوہانسبرگ/۔وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو ارجنٹینا، مصر، ایتھوپیا، ایران، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے رہنماؤں اور عوام کو برکس کی مکمل رکنیت کے فیصلے پر مبارکباد دی اور کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ تنظیم کی توسیع کی حمایت کی ہے۔برکس ممالک کے دیگر لیڈروں کی موجودگی میں ایک بیان میں پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان نے ہمیشہ یہ مان رکھا ہے کہ نئے ممبروں کو شامل کرنے سے برکس کو ایک تنظیم کے طور پر تقویت ملے گی۔انہوں نے کہا، "ہندوستان نے ہمیشہ برکس کی توسیع کی حمایت کی ہے۔ ہندوستان نے ہمیشہ یقین کیا ہے کہ نئے ممبروں کو شامل کرنے سے برکس کو ایک تنظیم کے طور پر تقویت ملے گی۔”پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان کے برکس کے تمام نئے اراکین کے ساتھ "تاریخی تعلقات” ہیں۔