لیفٹیننٹ گورنر نے منوج سِنہا نے آج بذریعہ ورچیول موڈ شیو کھوری کے پوتر مندر کی بحالی کا سنگ بنیاد رکھا۔اُنہوں نے اَپنے خطاب میں جے ایس ڈبلیو گروپ کے چیئرمین اور ایم ڈی سجن جنڈال اور پوری ٹیم کو شیو کھوری مندر کی بحالی کے لئے کام کرنے پر سراہا۔ اُنہوں نے کہا کہ نئی سہولیات سے یاتریوں کی آمد میں آسانی ہوگی اور عقیدت مندوںکی آمد میں اِضافہ ہوگا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” شیو کھوری ملک کے اہم ترین مذہبی مقامات میں سے ایک ہے ۔ بحالی ، اَپ گریڈیشن اور نئے بنیادی ڈھانچے کی سہولیت عقیدت مندوں کے لئے منفرد روحانی سیاحتی سرکٹ کو یقینی بنائے گی اور اِس سے معیشت کو بڑا فروغ ملے گا او رمقامی آبادی کے لئے روزگار کے بڑے مواقع پیدا ہوں گے۔“اُنہوں نے کہا کہ خراب موسم کی وجہ سے میں ذاتی طور پر تقریب میں شامل نہیں ہوسکا۔اُنہوں نے کہا کہ میں بحالی کے کام میں مصروف لوگوں اور ٹیم کے لئے نیک تمناﺅں کا اِظہار کرتا ہوں۔لیفٹیننٹ گورنر نے مذہبی سیاحتی سرکٹ کو مضبوط بنانے اور جموںوکشمیر کے ثقافتی اور روحانی ورثے کو فروغ دینے کے لئے جموںوکشمیر یوٹی کی کوششوں کا اِشتراک کیا۔اُنہوں نے کہا،” وزیر اعظم نریندر مودی جی کی رہنمائی میں ہم ” وِکاس بھی، وارثت بھی “ کے ریزولوشن کے ساتھ کام کر رہے ہیں۔“لیفٹیننٹ گورنر نے کہا کہ گزشتہ تین برسوں مختلف سیاحتی مقامات او رغیر معمولی مقامات کی شاندار بحالی دیکھی گئی ہے ۔اُنہوں نے سول سوسائٹی کے اَرکان ، مقامی باشندوں اور تمام شراکت داروں پر زور دیا کہ وہ شرائین کی بحالی اور عقیدت مندوں کے لئے بہتر سہولیات کی فراہمی میں اَپنا اہم کردار اَدا کریں۔اُنہوں نے شری شیو کھوری شرائین بورڈ کی توسیع کے لئے اِنتظامیہ کے عزم کو بھی دہرایا۔چیئرمین جے ایس ڈبلیو گروپ اور منیجنگ ڈائریکٹر سجن جنڈال نے جموںوکشمیر میں جے ایس ڈبلیو گروپ کے سی ایس آر اَقدامات پر بات کی اور جے ایس ڈبلیو فاﺅنڈیشن کو جموںوکشمیر یوٹی کے لوگوں کی خدمات کا موقعہ فراہم کرنے پر لیفٹیننٹ گورنر کا شکریہ اَدا کیا۔اُنہوں نے بحالی کے منصوبے پر عمل درآمد کے لئے ایکشن پلان بھی شیئرکیا۔جے ایس ڈبلیو ٹیم اور ماہرین کی ٹیم نے ایک سائنسی سروے کیا ہے اور بحالی کے منصوبے کے تحت کئی کاموں کی نشاندہی کی ہے جن میں گھاٹ اور بیت الخلاءکی تجدید ، فوڈ کیوسک، پینے کے پانی کے مقامات ، آرام کرنے ، راستوں سے بارش کے لئے پناہ گاہیں ، بنچ ، کوڑے دان کی تنصیب اور دیگر ضروری بنیادی ڈھانچے او رسہولیات شامل ہیں ۔تقریب میں چیف سیکرٹری ڈاکٹر ارون کمار مہتا ، اے ڈی جی پی جموں مکیش سنگھ ، صوبائی کمشنر جموں رمیش کمار اور چیئرمین شری شیو کھوری شرائین بورڈ ، ضلع ترقیاتی رِیاسی کمشنر ببیلا رکوال ، پی آر آئی اراکین ، اعلیٰ اَفسران اور عوام نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔