Daily Aftab
22 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

مدھیہ پردیش میں کھڑگے نے کیے کئی اعلانات، 500 روپے میں رسوئی گیس سلنڈر اور 100 یونٹ بجلی مفت دینے کا وعدہ

by Online Desk
22 اگست 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

مدھیہ پردیش کے ساگر میں کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے آج ایک جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کئی اہم وعدے کیے۔ انھوں نے کہا کہ "میں وعدہ کرتا ہوں کہ جب کانگریس حکومت میں آئے گی تو کسانوں کو قرض سے راحت ملے گی، رسوئی گیس سلنڈر 500 روپے میں فراہم کیا جائے گا، خواتین کو 1500 روپے ماہانہ دیے جائیں گے، سرکاری ملازمین کے لیے پرانا پنشن منصوبہ نافذ کیا جائے گا، 100 یونٹ تک مفت بجلی ملے گی اور 200 یونٹ بجلی کے لیے نصف بل کی ادائیگی کرنی ہوگی، ہم ریاست میں ذات پر مبنی مردم شماری بھی کرائیں گے۔کانگریس صدر نے اپنے خطاب میں پی ایم مودی اور مدھیہ پردیش کے وزیر اعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان پر خوب حملے کیے۔ انھوں نے کہا کہ انتخاب آئے ہیں اس لیے بی جے پی کو سَنت روی داس یاد آ گئے۔ کھڑگے نے مرکزی اور ریاستی حکومت کی پالیسیوں کا تذکرہ کرتے ہوئے ان کی خامیاں شمار کرائیں اور اس سے عوام کو پہنچنے والے نقصانات کی طرف بھی اشارہ کیا۔ ساگر میں 100 کروڑ روپے خرچ کر تعمیر کرائے جا رہے سَنت روی داس مندر کا تذکرہ کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ انتخاب ہے اس لیے بی جے پی کو سَنت روی داس کی یاد آ گئی۔ ریاست میں 20 سال سے شیوراج سنگھ وزیر اعلیٰ ہیں اور مرکز میں 9 سال سے نریندر مودی وزیر اعظم ہیں، لیکن انھیں کبھی سَنت روی داس کی یاد نہیں آئی۔ اب الیکشن ہے، اس لیے ان کی یاد آ گئی ہے۔ کھڑگے نے مزید کہا کہ وزیر اعلیٰ اور وزیر اعظم کا مقصد ساگر میں کسی ادارہ کو بنانا نہیں ہے بلکہ ووٹ کیسے کھینچے جائیں، یہ ان کی کوشش کا حصہ ہے۔ کھڑگے نے وعدہ کیا کہ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی حکومت بننے پر سَنت روی داس کے نام پر یونیورسٹی کی بنیاد ڈالی جائے گی۔کانگریس کے قومی صدر نے آئین کے معمار ڈاکٹر امبیڈکر اور سَنت روی داس کی جنم بھومی کا تذکرہ کرتے ہوئے مرکزی حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔ انھوں نے کہا کہ چند لوگ آئین کو بدلنے کی کوشش کر رہے ہیں، لیکن یہ ہو ہی نہیں سکتا، کیونکہ ملک کی 140 کروڑ کی ا?بادی اس کے تحفظ کے لیے زندہ ہے۔کھڑگے نے ساگر میں اپنے خطاب کے دوران واضح لفظوں میں کہا کہ ریاست میں کانگریس کی حکومت بننے پر ذات پر مبنی مردم شماری کرائی جائے گی۔ ایسا کرنے سے یہ پتہ چل سکے گا کہ کون کون پسماندہ اور غریب ہیں، کتنے لوگ بے زمین ہیں اور ان کی ترقی کیسے کی جائے۔ کھڑگے نے مرکزی اور ریاستی حکومت کو عوام مخالف ٹھہرایا۔ ساتھ ہی کہا کہ انتخاب آتے ہیں تو یہ ووٹ پانے کے لیے کچھ بھی کرنے لگتے ہیں۔ مدھیہ پردیش ہر معاملے میں پسماندہ ہے اور یہاں جو حکومت ہے، وہ اراکین اسمبلی کی چوری کر کے بنائی گئی ہے۔ انھوں نے کانگریس ریاستی صدر کمل ناتھ کو ‘ناتھ’ بتایا اور کہا کہ کمل تو بی جے پی کا ہے، مگر ناتھ ہمارے ہیں۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

اسی بارے میں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

21 ستمبر 2023
قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے
تازہ ترین خبریں

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

21 ستمبر 2023
File
تازہ ترین خبریں

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

21 ستمبر 2023
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے عید میلاد النبی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

عید میلادلنبی(ص) کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں:صوبائی کمشنر کشمیر

21 ستمبر 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
تازہ ترین خبریں

سانبہ ضلع میں دو مبینہ بین ریاستی منشیات سمگلر گرفتار

21 ستمبر 2023
بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا
تازہ ترین خبریں

ملک نئی بلندیوں پر پہنچے گا,خواتین ریزرویشن کے نفاذ کے بعد ملک کا مزاج بدلے گا:مودی

21 ستمبر 2023
ہندوستانی فوج گورکھوں کی بھرتی جاری رکھے گی
تازہ ترین خبریں

کینیڈا دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کینیڈا نے نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا : وزارت خارجہ

21 ستمبر 2023
ہیون کالونی عید گاہ پینے کے صاف پانے سے محروم
تازہ ترین خبریں

پانی کے ضائع ہونے کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم

21 ستمبر 2023
امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 5000 پروازیں منسوخ
قومی

گھریلو ایئر لائنز کے مسافروں کی تعداد بڑھی

21 ستمبر 2023
Next Post
لداخ میں زندگی کو آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔پی ایم مود ی

مودی جنوبی افریقہ اور یونان کے دورے پر روانہ

اہم خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

مدھیہ پردیش میں کھڑگے نے کیے کئی اعلانات، 500 روپے میں رسوئی گیس سلنڈر اور 100 یونٹ بجلی مفت دینے کا وعدہ
تازہ ترین خبریں

مدھیہ پردیش میں کھڑگے نے کیے کئی اعلانات، 500 روپے میں رسوئی گیس سلنڈر اور 100 یونٹ بجلی مفت دینے کا وعدہ

22 اگست 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
شرم و حیا،عفت و پاکیزگی
ادارتی

شرم و حیا،عفت و پاکیزگی

15 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔