سری نگر/ شمالی کشمیر کے ہندوارہ کے درنگسو ماورا علاقے میں ریچھ کے حملے میں زخمی ہونے والا 59 سالہ شخص تین دنوں تک موت و حیات کی کشمکش میں رہنے کے بعد منگل کی صبح یہاں ایک ہسپتال میں دم توڑ گیا۔ذرائع نے بتایا کہ ہندوارہ کے درنگسو ماورا میں اتوار کے روز غلام محی الدین ملک ولد غلام حسن ملک نامی شخص اپنے باغ میں کام کر رہا تھا کہ اس پر ایک ریچھ حملہ آور ہوا جس نے اس کو شدید زخمی کر دیا۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ شخص کو شدید زخمی حالت میں علاج و معالجے کے لئے فوری طور جی ایم سی ہندوارہ پہنچایا گیا جیاں سے اس کو شیر کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز صورہ ریفر کیا گیا۔ان کا کہنا تھا کہ سکمز میں تین دنوں تک زیر علاج رہنے کے بعد وہ منگل کی صبح زخموں کی تاب نہ لا کر دم توڑ گیا۔/