جموں/جموں پونچھ شاہراہ پر نوشہرہ علاقے میں دوران شب اناج سے بھرا ایک ٹرک دریا میں گرنے سے ٹرک ڈرائیور لاپتہ ہوگیا جس کی تلاش جاری ہے۔ذرائع نے بتایا کہ نوشہرہ میں جموں – پونچھ شاہراہ پر اتوار اور پیر کی درمیانی شب اناج سے بھرا ایک ٹرک زیر نمبر PB6Q – 7165 دریا میں گر گیا۔انہوں نے کہا کہ اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس اور فوج نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا۔ان کا کہنا تھا کہ آپریشن کے دوران تباہ شدہ ٹرک کو بر آمد کیا گیا جبکہ اس کا ڈرائیور ہنوز لاپتہ ہے۔ٹرک ڈرائیور کی شناخت سونو ساکن جھالندر پنجاب کے بطور ہوئی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق لاپتہ ڈرائیور کی تلاش کے لئے آپریشن جاری ہے۔