ڈائریکٹر جنرل جے اینڈ کے اِنسٹی چیوٹ مینجمنٹ پبلک ایڈمنسٹریشن اینڈ رورل ڈیولپمنٹ ( جے کے امپارڈ) سوربھ بھگت نے آج یہاں آئی ایم پی اے آر ڈی سری نگر میں تین تربیتی کورسوں کی مشترکہ اِختتامی تقریب کی صدارت کی۔
ٹریننگ کورس میں مختلف کورسوں سے متعلق تربیت فراہم کی گئی ہے۔ٹریننگ کورس میں شرکت کرنے والے آفیسر ٹرینیوں کا تعلق محکمہ زراعت ، دیہی ترقی ، صحت و طبی تعلیم ، ایس ڈی آر ایف اور یو اِی اِی ڈی سے تھا ۔سوربھ بھگت نے کام کرنے والی خواتین کو درپیش مسائل پر بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہر آجر کی اوّلین تشویش ہونی چاہیئے کہ ان کی خواتین ملازمین کو اِن کے کام کی جگہوں پر آرام دہ اورمحفوظ ماحول فراہم کیا جائے ۔سوربھ بھگت نے ان تربیتی کورسوں کے شرکا ¿کو آگاہ کیا کہ امپارڈ اِس طرح کے پروگرام باقاعدگی سے منعقد کرے گا تاکہ جموں وکشمیر کے سرکاری اَفسران کو ان کے کام کو مزید دائرہ کار سے آگاہ کیا جاسکے۔اِس موقعہ پر ڈائریکٹر ٹریننگز ( کے ) ڈاکٹر مشتاق احمد خان ، کورس کوآرڈی نیٹر ایسو سی ایٹ پروفیسر ڈاکٹر جے اے جبین ، ڈاکٹر جی ایم ڈار اور ڈاکٹر بی اے کمار موجود تھے۔