کووِڈ ۔19 وَبائی اَمراض کے تناظر میں اِنتظامیہ نے عید میلاد النبی کی تقریبات کے موقعہ پر عقیدت مندوں کی سہولیت کے لئے ٹیکنالوجی کی مدد سے جدید اقدامات کرنے کا فیصلہ لیا۔یہ فیصلے آج لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان کی طرف سے جموںوکشمیر کے سول اور پولیس اِداروں کے ساتھ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں لئے گئے۔میٹنگ میں سول او رپولیس دونوں محکموں کی صوبائی اور ضلعی اِنتظامیہ نے شرکت کی۔سری نگر سے باہر مقیم اَفسران نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ میٹنگ میں حصہ لیا۔مشیر فاروق خان نے کووِڈ مناسب طرزِ عمل ( سی اے بی ) اور تمام کووِڈ پروٹوکول پر من و عن عمل کرنے پر زور دیا۔ اُنہوں نے یہ بھی کہا کہ اِنتظامیہ ٹیکنالوجی کی مدد سے تمام جدید اقدامات کرے گی تاکہ عقیدت مندوں کو مذہبی جوش و خروش کے ساتھ مقدس تقریب کا مشاہدہ کرنے میں آسانی ہو۔ اُنہوں نے زیارت گاہ کے گرد پلاسٹک سے دور رکھنے کے لئے کہا کیوں کہ یہ ان مقدس مقامات کے گرد آلودگی کا باعث بنتا ہے ۔اُنہوں نے بلدیاتی اداروں سے اپیل کی کہ وہ موبائل بیت الخلاءلگائیں اور ہر چند گھنٹوں کے بعد انہیں بروقت تبدیل کریں تاکہ بد بو سے بچا جاسکے۔لیفٹیننٹ گورنر نے سول اِنتظامیہ پر زو ردیا کہ وہ صفائی ستھرائی ، پانی اور بجلی کے تمام اِنتظامات کریں ۔ انہوں نے متعلقہ محکمہ سے کہا کہ وہ زیارت گاہوں جہاں رات کی تقریبات منعقد ہوتی ہیں کو بلاتعطل بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائیں۔