منصوبہ بندی ، ترقی اور نگرانی محکمہ نے آج یہاں سول سیکرٹریٹ میں ملازمین کو بااِختیار بنانے کے سلسلے میں تین روزہ ورکشاپ کا اِنعقاد کیا۔ورکشاپ میں 17سے 19 اگست تک ” ایمپلائز امپاور منٹ اجلی آرگنائزیشن “” مستقبل کے لئے تیار گورننس ، ” محکمہ زراعت میں پائلٹ پروجیکٹ ( بشمول ڈیری وغیرہ)“ ، مستقبل کی یونیورسٹی “ پر گفتگو ہوگی۔ورکشاپ کے پہلے دِن سیکرٹری منسٹری آف کارپوریٹ اَفیئرز انوراگ گوئیل نے کور ٹیم اَرکان سے تعارف کیا۔اُنہوں نے ورکشاپ کے ڈھانچے اور طریقہ کا ر کے بارے میں مختصراً بتایا اور گزشتہ چند برسوں کے دوران نمایاں سنگ میل حاصل کرنے پر جموںوکشمیر اِنتظامیہ کی تعریف کی۔انوراگ گوئیل نے سائنس اینڈ ٹیکنالوجی شعبوں میں دُنیا بھر میں ہونے والی مختلف قسم کی ترقی پر روشنی ڈالی۔ اُنہوں نے سب کو اِس کی تیاری کے لئے مستقبل کا اَندازہ لگانے کی تلقین کی۔اُنہوں نے اَفسروں کے ساتھ اَپنے خیالات او رمہارت کا اِشتراک کیا تاکہ اُنہیں مستقبل میں حکومت کو درپیش چیلنجوں کے بارے میں آگاہ کیا جاسکے۔ اُنہوں نے اَفسروں سے کہا کہ وہ جموںوکشمیر کو اس کی طاقتوں اور مواقع کی روشنی میں فیوچر ریڈی گورننس سے تبدیل کرنے میں مدد کرے۔انوراگ گوئیل نے اَپنے خطاب میں ایس ڈی جی پلس کو مستقبل کے لئے تیا رگورننس کے حصول کے لئے فیو چرریڈی گورننس اہم قرار دیااور اس کے لئے حکمت عملی تین طرفہ نقطہ نظر ہے جو مستقبل کے لئے تیار ، ٹیکنالوجی کی مدد او راِنسانوں پر مرکوز ہے۔اِنتظامی سیکرٹری ڈاکٹر راگھو لنگر نے کہا کہ اِدارہ جاتی صلاحیت کو بڑھانا انتظامیہ کاتوجہ مرکوز ہونا چاہیے ۔اُنہوں نے کہا کہ ایس ڈی جی پلس موجودہ نظام میں خلل ڈالے بغیر ایس ڈی جیز کی عمل آوری میں ایک نئی جہت کا اِضافہ کرے گا اور اگلے مدار تک کارکردگی میں کوانٹم جمپ کا باعث بنے گا۔ورکشاپ میں ڈی جی ( اِی اینڈ ایس ) ستویر کور سوڈان، ڈی جی پی ایف ڈی شہزادہ بلال ، ڈی جی پی ایم سی اِی پرویز احمد ککرو ،ڈائریکٹر زراعت کشمیر چودھری محمد اِقبال ، جے ڈی ، ایس ڈی جی ، پی ڈی اینڈ ایم ڈی نثار منڈلو ، ڈی ڈی ، پی ڈی اینڈ ایم ڈی وسیم مقبول ، اے ڈی ، پی ڈی اینڈ ایم ڈی موجود تھے جبکہ جموں میں مقیم اَفراد نے بذریعہ ویڈیو کانفرنسنگ ورکشاپ میں شرکت کی۔