سکولوں میں زندگی میں آسانی کو فروغ دینے کے لئے تیسری چیف سیکرٹریز کانفرنس کے لئے سٹیٹ کنسلٹیشن میٹنگ کم ورکشاپ آج یہاں ایس سی آر ٹی آڈیٹوریم میں منعقد ہوا جس کی صدارت پرنسپل سیکرٹری محکمہ تعلیم آلوک کمارنے کی۔اِس ورکشاپ کا اِنعقاد سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے وزیر اعظم کی صدارت میں اکتوبر۔نومبر 2023ءکے مہینے میں منعقد ہونے والی تیسری چیف سیکرٹریز کانفرنس کے لئے سٹیٹ مخصوص نوٹ کی تیاری کے لئے کیا تھا۔ورکشاپ میں پروجیکٹ ڈائریکٹر سماگراہ شکھشا دیپ راج ، ڈائریکٹر ایجوکیشن کشمیر تصدق حسین ، سپیشل سیکرٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نصیر وانی ، یونیسیف کے قومی سربراہ ٹیری،سی اِی اوز ، ڈی آئی اِی ٹی پرنسپلوں ، پنجاب فاﺅندیشن اور پرتھم کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ورکشاپ کا اِنعقاد سماگراہ شکھشا نے کیا تھا جس میں سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ کے زائد اَز 650شراکت داروں بشمول اَساتذہ ، طلباء، مختلف سرکاری اور نجی اِداروں کے طلباءکے والدین ، 20سے زائد نجی اِداروں کے نمائندے اور سربراہان ، این جی اوز ، سول سوسائٹی کی تنظیمیں ، جے کے بی او ایس اِی ، ایس سی اِی آر ٹی اور دیگر شراکت داروں نے شرکت کی۔پرنسپل سیکرٹری سکول ایجوکیشن آلوک کمار نے ورکشاپ کے پینل ڈِسکشن کی صدارت کرتے ہوئے مختلف شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کی جنہوں نے تعلیم کے مختلف شعبوں جیسے یکساں تعلیمی کیلنڈری ، سکول کمپلیکس سسٹم ، سمارٹ کلاس رومز، ڈسٹرکٹ ایڈ وائزری کونسل کی تشکیل ، این اِی اِی ٹی اور جے اِی اِی کو ترتیب دینے کے بارے میں این اِی پی ۔2020 کے مطابق سوالات پوچھے ۔اُنہوں نے طلباءاو ردیگر شراکت داروں کے تمام سوالات کے جوابات دئیے۔پرنسپل سیکرٹری نے ڈیجیٹل رَسائی پر طالب علم کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ 10 ویں اور 12وین جماعت کے نتائج ڈیجی لاکر کے ذریعے ویب سائٹ پر اَپ لوڈ کئے جاتے ہیں۔اُنہوں نے سمارٹ کلاس روموں کے قیام پر ردِّعمل ظاہر کرتے ہوئے اِس بات کا اعادہ کیا کہ اِس برس 1,300 سے زیادہ سمارٹ کلاس روموں اور 1000 آئی سی ٹی لیبارٹریاں قائم کی جائیں گی ۔ اِس کے علاوہ ورچیول رئیلٹی لیبز ، ایسٹروفزکس لیبز اور دیگر اِختراعی اَقدامات پائپ لائن میں ہیں۔