نئی دلی/ وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے عالمی ادارہ صحت کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر ٹیڈروس اذانوم گھبریئس کا ہندوستان میں خیرمقدم کیا ہے۔ جناب مودی نے ڈاکٹر ٹیڈروس کے لیے ‘ تلسی بھائی’ کا نام استعمال کیا، یہ نام وزیر اعظم نے اپنے آخری دورے میں ڈائریکٹر جنرل کو دیا تھا۔ڈاکٹر ٹیڈروس 17-18 اگست 2023 کو گاندھی نگر، گجرات میں منعقد ہونے والی روایتی ادویات پر ڈبلیو ایچ او کے عالمی سربراہی اجلاس میں حصہ لیں گے۔آیوش کی وزارت کے ایک تھریڈز کا جواب دیتے ہوئے، وزیر اعظم نے کہا؛”میرے اچھے دوست تلسی بھائی واضح طور پر نوراتری کے لیے تیار ہیں! بھارت میں خوش آمدید! اس سے پہلےوزیراعظم نے نورو زکے موقع پر نیک خواہشات پیش کیں۔ وزیراعظم جناب نریندرمودی نے پارسیوں کے نئے سال ‘‘ نورو ز’’ کے خصوصی موقع پر نیک خواہشات پیش کیں۔ایک ٹویٹ میں وزیر اعظم نے کہا ;‘‘ نورو ز مبارک !پارسیوں کے نئے سال کے خصوصی موقع پر نیک خواہشات ۔ ہندوستان کو پارسی برادری کی ثقافت اور روایات پر بہت فخر ہے۔اس برادری نے ہماری قومی ترقی کو نمایاں طور پر تقویت بخشی ہے۔میں دعاگو ہوں کہ یہ سال خوشیوں ، اچھی صحت اور خوشحالی سے لبریز ہو ۔’’