کہا، ہم جموںوکشمیر میں کاروبار ، سرمایہ کار ی او راِقتصادی ماحول پیدا کرنے کےلئے پوری طرح پُرعزم ہیں
لیفٹیننٹ گورنر منوج سِنہا نے آج سونہ مرگ کا دورہ کیا اور ” گولڈن گلوری ایکو پارک“ کو لوگوں کے نام وقف کیا۔اُنہوں نے ” میری مٹی ، میرا دیش“ پروگرام میں شرکت کی اوراُنہوں نے اَپنے مادر وطن کے لئے اَپنی قیمتی جانیں قربانی کرنے والے مجاہدین آزادی اور شہدا¿ کو خراجِ عقیدت پیش کیا ۔لیفٹیننٹ گورنر نے اَپنے خطاب میں ایک ترقی پسند او رخوشحال معاشرے کی تعمیر میں جموںوکشمیر کی سرکردہ شخصیات کے تعاون کو یاد کیا۔اُنہوں نے کہا کہ ” میری مٹی ، میرا دیش ‘ معاشرے کے لئے اَپنے بیٹوں اور بیٹیوں کو خراجِ عقیدت پیش کرنے کا ایک عظیم موقعہ بھی ہے جنہوں نے مختلف شعبوں میں عروج تک پہنچنے میں کامیابی حاصل کی اور قوم کی تعمیر میں اہم کردار اَدا کیا۔اُنہوں نے اَمن کو برقرار رکھنے اور جموںوکشمیر یوٹی میں اِقتصادی اور ترقیاتی سرگرمیوں کو تیز کرنے کے لئے اِنتظامیہ کی کوششوں کا اِشتراک کیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے کہا،” ہم جموںوکشمیر میں کاروبار ، سرمایہ کار ی او راِقتصادی ماحول پیدا کرنے کے لئے پوری طرح پُرعزم ہیں۔جدید ترین شاہراہیں ، دیہی سڑکیں اور گاﺅں کی سطح پر خواتین کی زیر قیادت صنعتوں میں گزشتہ کچھ برسوں میں نمایاں اِضافہ ہوا ہے۔“اُنہوں نے کہاکہ بنیادی ڈھانچے میں مناسب سرمایہ کاری کے لئے اُٹھائے گئے فیصلہ کن اَقدامات مستقبل کے لئے سیاحت کی تعمیر نو کر رہے ہیں اور گاندربل میں سماجی و اِقتصادی ترقی کو تیز کرنے کے لئے سیاحت کو بے پناہ صلاحیت موجو د ہے۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ آج اِفتتاح کیا گیا ایکو۔ پارک ضلع میں سیاحوں کی توجہ کا مرکز بنے گا۔اُنہوں نے سونہ مرگ میں لوگوں سے ’ پنچ پران‘کا عہد کروایا او قوم او رجموںوکشمیر یوٹی کو اَمن اور ترقی کی راہ پر آگے لے جانے کے لئے متحد کوششوں پر زور دیا۔لیفٹیننٹ گورنر نے مزید کہا کہ ہمیں اَپنی نوجوانوں کے جوش ، حوصلے اور اُمنگوں کو اعمال میں بدلنے کے لئے کچھ اہداف کا تعین کرنا چاہیے۔اُنہوں نے شری اَمرناتھ جی یاترا کے احسن اِنعقاد کو یقینی بنانے میں گاندربل کے لوگوں کے تعاون اور سپورٹ کی بھی ستائش کی۔اِس موقعہ پر لیفٹیننٹ گورنر نے گاندربل میں آیوش بھارت ہیلتھ اینڈ ویلنس سینٹروں کے ذریعے جامع بنیادی صحت خدمات کے تحت یونیورسل این سی ڈی سکریننگ کا اِی۔ اِفتتاح کیا ۔اُنہوں نے گاندربل کرانیکلز میگزین بھی جاری کیااور سخی کلب کے ممبران میں کِٹس تقسیم کیں۔اِس موقعہ پر چیئرپرسن ڈی دی سی گاندربل محترمہ نزہت اَشفاق ، ڈی آئی جی سوجیت کمار، ضلع ترقیاتی کمشنر گاندربل شیامبیر اور سول ، پولیس اِنتظامیہ اور سیکورٹی فورسز کے اعلیٰ اَفسران ، سرکردہ شہری او رنوجوان بڑی تعداد میں موجود تھے۔