سری نگر/ جموں وکشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا نے ہینڈ لوم کے قومی دن کے موقع پر یونین ٹریٹری کے کاریگروں کو سلام پیش کیا ہے انہوں نے کہا کہ ہم جموں و کشمیر میں ہینڈلوم شعبے کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں موصوف لیفٹیننٹ گورنر نے پیر کو ٹویٹ کرکے کہا: ‘میں ہینڈ لوم کے قومی دن پر جموں وکشمیر کے کاریگروں و دستکاروں کے جذبے کو سلام پیش کرتا ہوں جنہوں نے صدیوں سے تحفے میں ملی روایات کو محفوظ رکھا اور ان کو پروان چڑھایا۔انہوں نے ٹویٹ میں مزید کہا: ‘ہم ہینڈلوم سیکٹر کی مربوط ترقی اور اس کے مصنوعات کی بر آمدگی کے لئے ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے پر عزم ہیں۔بتادیں کہ ملک میں 7 اگست کو قومی ہینڈلوم دن کے بطور منایا جاتا ہے کیونکہ اسی دن سودیشی تحریک کی بنیاد رکھی گئی تھی۔