Daily Aftab
22 جون ,2026
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

کولگام میں فوجی جوان لاپتہ، تلاش کے لئے آپریشن شروع، لواحقین نے فوجی جوان کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا

by Online Desk
30 جولائی 2023
A A
0
SHARES
3
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

کولگام کے زائد از ایک درجن علاقوں میں تلاشی آپریشن ، سراغ رساں کتوں کی مدد سے باغات کو کھنگالا جارہا ہے
سری نگر، 30 جولائی (یو این آئی) جنوبی کشمیر کے ضلع کولگام کے استھال علاقے سے ایک فوجی جوان ہفتے کی شام سے لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لئے کوششیں جاری ہیں۔ذرائع نے بتایا کہ کولگام کے استھال سے تعلق رکھنے والا ایک فوجی جوان ہفتے کی شام سے لاپتہ ہے۔انہوں نے بتایا: ‘وہ اپنی آلٹو گاڑی زیر نمبر JK -18B – 7201 میں کچھ چیزیں روٹی وغیرہ لانے کے لئے گیا تھا تب سے لاپتہ ہے اور گھر واپس نہیں لوٹا ہے’۔انہوں نے کہا کہ جاوید احمد وانی ولد محمد ایوب وانی نامی یہ فوجی جوان لداخ میں تعینات تھا عید کی چھٹیوں کے لئے گھر آیا تھا۔پولیس کے مطابق لاپتہ فوجی جوان کی تلاش کے لئے بڑے پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔دریں اثنا لاپتہ فوجی جوان کے اہلخانہ نے ان لوگوں جنہوں نے اس کو اٹھایا ہوگا، سے بیٹے کو رہا کرنے کی اپیل کی ہے۔مذکورہ جوان کے والد محمد ایوب نے میڈیا کو بتایا: ‘میرا بیٹا عید سے چھٹیوں پر تھا، شام کے وقت روٹی وغیرہ لانے کے لئے گیا کیونکہ کل اس کو واپس ڈیوٹی پر جانا تھا لیکن راستے میں ہی کسی نے اس کو اغوا کیا’۔انہوں نے اشک بار آنکھوں سے کہا: ‘میری اہلیہ عارضہ قلب میں مبتلا ہے، اس کے بغیر ہمارا کوئی کمانے والا نہیں ہے جس کسی نے بھی اس کو اغوا کیا ہے ان سے میری گذارش ہے کہ اس کو رہا کریں’۔انہوں نے پولیس اور فوج کا شکریہ کرتے ہوئے کہا: ‘میں پولیس اور فوج کا بہت شکر گذار ہوں جنہوں نے رات بھر تلاشی آپریشن چلایا’۔لاپتہ جوان کی والدہ نے بیٹے کی رہائی کی اپیل کرتے ہوئے کہا: ‘میرے جاوید کو رہا کریں، اس کو گھر واپس بھیج دیں، اگر اس سے کوئی غلطی ہوئی ہے تو اس کو معاف کریں’۔دریں اثنا فوج ، پولیس ، سی آر پی ایف اور ایس او جی نے کولگام کے درجنوں علاقوں کو محاصرے میں لے کر لاپتہ فوجی جوان کی بڑے پیمانے پر تلاش شروع کی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ پہاڑی علاقوں کے ساتھ ساتھ سیب کے باغات کو بھی کھنگالا جارہا ہے ۔ معلوم ہوا ہے کہ کھوجی کتوں کی مدد سے سیب کے باغات کو اتوار کی صبح سے ہی کھنگالا جا رہا ہے تاہم ابھی تک لاپتہ فوجی اہلکار کا کوئی ثبوت نہیں ملا ہے۔ فوج کے ایک سینئر عہدیدار نے بتایا کہ لاپتہ جوان کو تلاش کرنے کی خاطر اضافی کمک کو کولگام اور اس کے ملحقہ علاقوں میں تعینات کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ ضلع بھر میں جگہ جگہ سیکورٹی فورسز کی تعیناتی عمل میں لائی گئی ہے جبکہ مشکوک نظر آنے والے افراد سے بھی پوچھ تاچھ کی جارہی ہیں۔ مذکورہ آفیسر نے بتایا کہ کولگام ضلع کے دور افتادہ علاقوں میں بھی تلاشی آپریشن شروع کیا تاہم ابھی تک لاپتہ فوجی جوان کا کوئی سراغ نہیں ملا ہے۔ یو این آئی

ADVERTISEMENT

Like this:

Like Loading…

یہ بھی پڑھیے

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

اسی بارے میں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ
تازہ ترین خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

11 دسمبر 2025
 نتن گڈکری نے ناگالینڈ میں قومی شاہراہ کے 29 پروجیکٹوں کی پیشرفت کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

11 دسمبر 2025
 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا
تازہ ترین خبریں

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

11 دسمبر 2025
افریقہ، الیکٹرک  وہیکل  جیسے شعبوں کے لیے  اہم معدنیات کی ہندوستان کی ضرورت کو پورا کر سکتا  ہے۔ یوش گوئل
تازہ ترین خبریں

 نیسٹ02-بلڈنگ اور  کسٹم سہولت مرکز بھارت کی ایکسپورٹ ترقی کو فروغ دیں گے۔ پیوش گوئل

11 دسمبر 2025
 لیفٹیننٹ گورنر سنہا نے ایس ایم وی ڈی آئی ایم ای کے لیے 50 ایم بی بی ایس سیٹوں کی منظوری کے لیے  وزیراعظم مودی  اور  وزحر صح جے پی نڈا کا شکریہ ادا کیا
تازہ ترین خبریں

 لیفٹیننٹ گورنرسنہا نے جموں میں دہشت گردی کے متاثرین کے رشتہ داروںکو تقرری خط سونپے

11 دسمبر 2025
حد بندی کمیشن کی رپورٹ بی جے پی کیلئے فائدہ ، زیر حراست صحافیوں کی جلد رہائی عمل میں لائی جائے / محبوبہ مفتی
تازہ ترین خبریں

جموں میں صحافی کا گھر منہدم، پی ڈی پی صدر نے این سی حکومت کو نشانہ بنایا

28 نومبر 2025
ہندوپاک جنگ بندی :وزیر اعلیٰ نے خیر مقدم کیا
تازہ ترین خبریں

بلڈوزر کارروائیاں عوامی حکومت کو کمزور کرنے کی سازش: وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ

28 نومبر 2025
روس یوکرین امن مذاکرات میں بھارت، چین، برازیل ثالث کا کردار ادا کر سکتے ہیں۔ پوتن
تازہ ترین خبریں

پوتن کا دورہ بھارت: روس کی جنگی کوششوں اور عالمی سفارتکاری میں تبدیلیوں میں بھارت کی شراکت

28 نومبر 2025
گزشتہ 8 سالوں میں کی گئی ساختی اصلاحات سے بھارت کو دنیا کی تین اعلیٰ معیشتوں میں شامل ہونے میں مدد ملے گی۔ پیوش گوئل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان مضبوط آر اینڈ ڈی فریم ورک پر توجہ مرکوز کرے گا

28 نومبر 2025
Next Post
یاتر ا کےلئے پانچ دائروں والے حفاظتی اقدامات

امرناتھ یاترا: 2 ہزار کے قریب یاتریوں کا 28 واں جھتا جموں سے روانہ

اہم خبریں

 بھارت کی  خلائی معیشت اگلے 10 سالوں میں  45 بلین  ڈالر تک بڑھنے کی توقع ہے۔ جتیندر سنگھ

 ایتھنول  ملاوٹ والے ایندھن استعمال کرنے والی گاڑیوں پر کوئی منفی اثر نہیں ہوا۔  گڈکری

 بھارت اور برازیل نے دفاعی صنعت میں تعاون اور صلاحیت سازی کے اقدامات کے مواقع پر تبادلہ خیال کیا

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

کولگام میں فوجی جوان لاپتہ، تلاش کے لئے آپریشن شروع، لواحقین نے فوجی جوان کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا
تازہ ترین خبریں

کولگام میں فوجی جوان لاپتہ، تلاش کے لئے آپریشن شروع، لواحقین نے فوجی جوان کو اغوا کرنے کا دعویٰ کیا

30 جولائی 2023
مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ
ادارتی

مرحوم ثناءاللہ بٹ صحافت کے اُفق پر ایک چمکتا ہوا تارہ

25 نومبر 2021
مچھلیوں کی موت ،معاملہ تحقیقات طلب
ادارتی

(بچہ مزدوری کا رحجان تشویشناک حد تک بڑھنے لگاہے )

08 ستمبر 2023
بلوچستان میں طوفانی بارشوں اور سیلاب میں ہلاکتوں کی تعداد 205 پہنچ گئی
ادارتی

(سیلاب کی روک تھام کیلئے ندی نالوں کی ڈریجنگ)

25 اگست 2025
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔

Discover more from Daily Aftab

Subscribe now to keep reading and get access to the full archive.

Continue reading

%d