نئی دہلی/ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو نے پانچ ہائی کورٹس کے 15 ایڈیشنل ججوں کو ترقی دے کر مستقل جج مقرر کیا ہے ۔ ان کی تقرری سے متعلق پانچ الگ الگ نوٹیفکیشن جمعہ کو محکمہ انصاف، مرکزی وزارت قانون و انصاف کی طرف سے جاری کیے گئے ۔ نوٹیفکیشن کے مطابق کلکتہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس کرشنا را¶، جسٹس ببھاس رنجن ڈے اور جسٹس اجے کمار مکھرجی کو مستقل جج کے طور پر ترقی دی گئی ہے ۔ اسی طرح کیرالہ ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس بسنت بالاجی، جسٹس سی کے جے چندرن، جسٹس سوفی تھامس اور جسٹس پی وی جی پی اجیت کمار کو مستقل جج مقرر کیا گیا۔ گوہاٹی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس کاکھیتو سیما، جسٹس دیاشیش باروہ، جسٹس مالاشری نندی، جسٹس مارلی وانکنگ اور جسٹس ارون دیو چودھری کو ترقی دے کر مستقل جج مقرر کیا گیا ہے ۔ بمبئی ہائی کورٹ کے ایڈیشنل جج جسٹس اے اے پنسارے اور جسٹس ایس سی مور کے علاوہ چھتیس گڑھ ہائی کورٹ کے جسٹس دیپک کمار تیواری کو مستقل جج کے طور پر مقرر کیا گیا ہے ۔