نئی دہلی/ ہریانہ کے کسان مرد وخواتین کا ایک گروپ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی، پارٹی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی اور راہل گاندھی سے 10 جن پتھ پر ملاقات کی اور انہیں تحائف پیش کیے ۔ کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے خود یہ اطلاع دیتے ہوئے ہفتہ کو بتایا کہ کسانوں کے اس گروپ کو ان کے خاندان سے اتنی محبت تھی کہ وہ اپنے ساتھ گھر کا بنا ہوا گھی، اچار وغیرہ تحفے کے طور پر لے آئے اور محترمہ گاندھی اور پرینکا کے ساتھ بے تکلفانہ بات چیت بھی کی۔ مسٹر گاندھی نے کہا کہ کچھ دن پہلے جب بھارت جوڑو یاترا کو جاری رکھتے ہوئے ہم سونی پت کے ایک گا¶ں پہنچے تووہاں کے کسانوں سے مجھے بہت پیار اوراپنائیت ملی- خاص طور پر کسان بہنوں سے ۔ انہوں نے گھر کا پکا ہوا کھانا کھلایا اور خاندان کے حصہ کی طرح احترام دیا۔ صرف ایک خواہش کا اظہار کیا دہلی دیکھنا۔ یہ ان کی روٹی کا قرض تھا، ان کی محبت اور عزت کا قرض، وہ کیسے ادا نہیں کرتا۔ کانگریس کی سابق صدر سونیا گاندھی جی کے گھر سب کو مدعو کیا اور سب بہت خوشی کے ساتھ آئیں، میں اس کے لیے ان کا بہت شکر گزار ہوں۔ انہوں نے کہا، "یہ بات قابل غور ہے کہ وہ کوئی نہ کوئی تحفہ بھی لائی تھیں – کوئی خالص دیسی گھی، تو کوئی گھر کا اچار – ایسی ہوتی ہے ہمارے ملک کے کسانوں کی محبت۔ آتے ہی وہ والدہ اور پرینکا کے ساتھ گھل مل گئیں، جیسے وہ انہیں برسوں سے جانتی ہوں۔ ان کا حال پوچھا، اپنا حال سنایا، سب نے ساتھ کھانا کھایا اور انہوں نے دہلی درشن بھی کیا۔ مسٹر گاندھی نے مزید کہا، "ملک کے مسائل سے لے کر میرے اور پرینکا کے بچپن کی نونک جھونک تک کئی باتیں ہوئیں ان سے – اورمجھے یہ دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ وہ ہربات سے کتنی واقف ہیں، ہر معاملے کا علم ہے ۔ قوانین سے لے کر حکومت کی ہر پالیسی تک۔ جی ایس ٹی اور مہنگائی سے تو ہر کسان پریشان ہے ۔ اگنی ویر کی وجہ سے ہریانہ میں نوجوانوں کی مشکلات بھی ریکھ رہے ہیں۔ وہ ماں اور پرینکا سے متاثر تھیں اور میں ان سب کی طاقت کو دیکھ کر- واقعی کسی بھی کام کو لے کر خواتین اگر ارادہ کرلیں، تو پھر ان کے لئے کچھ ناممکن نہیں ہے ۔