Daily Aftab
25 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

حیاتیاتی تنوع کے تحفظ بارے  کارروائی میں ہندوستان سب سے آگے۔ی ایم مودی

by Online Desk
28 جولائی 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی/وزیر اعظم جناب نریندر مودی نے آج چنئی میں جی20 ماحولیات اور آب ہوا سے متعلق  امور کے وزراء کے اجلاس سے ویڈیو پیغام کے ذریعے خطاب کیا۔چنئی میں معززین کا خیرمقدم کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ یہ شہر ثقافت اور تاریخی اعتبار سے مالا مال ہے۔ انہوں نے ان پر بھی زور دیا کہ وہ مملا پورم کی ’مسٹ وزٹ‘مقام کو بھی دیکھیں،جو یونیسکو کاعالمی ثقافتی ورثہ ہے اور کوئی بھی شخص یہاں  پتھر کی تراش خراش اور اس کی عظیم خوبصورتی کو دیکھ سکتا ہے۔تقریباً دو ہزار سال پہلے کے عظیم شاعر تھروولوور کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ’’ سمندربھی خشک ہوجائیں اگر بادل  سمندر سے کھینچے ہوئے پانی کو انہیں بارش کی شکل میں واپس نہ لوٹائے‘‘۔ ہندوستان میں فطرت اور اس کے سیکھنے کا باقاعدہ ذریعہ بننے کے طور طریقوں کے بارے میں بات کرتے ہوئے وزیر اعظم نے ایک اور سنسکرت اشلوک کا حوالہ دیا اور کہا کہ’’نہ دریا اپنا پانی پیتے ہیں اور نہ ہی درخت اپنا پھل کھاتے ہیں۔ بادل اپنے پانی سے پیدا ہونے والے اناج کو بھی نہیں کھاتے۔‘‘ وزیر اعظم نے فطرت کو فراہمی پر زور دیا جیسا کہ فطرت ہمیں فراہم کرتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ دھرتی ماں کی حفاظت اور دیکھ بھال ہماری بنیادی ذمہ داری ہے اور آج اس نے ’کلائمیٹ ایکشن‘ کی شکل اختیار کر لی ہے، کیونکہ اس فرض کو بہت سے لوگوں نے طویل عرصےسے نظر انداز کررکھا تھا۔ ہندوستان کے روایتی علم کی بنیاد پر وزیر اعظم نے مزید کہا کہ آب و ہوا کی کارروائی(کلائمٹ ایکشن) کو ’انتودیہ‘ کے اُصولوں کی پیروی کرنی چاہیے، جس کا مطلب ہے معاشرے کے آخری فرد کے عروج اور ترقی کو یقینی بنانا۔ یہ نوٹ کرتے ہوئے کہ گلوبل ساؤتھ کے ممالک خاص طور پر موسمیاتی تبدیلیوں اور ماحولیاتی مسائل سے متاثر ہیں، وزیر اعظم نے ’اقوام متحدہ کے موسمیاتی کنونشن‘ اور’پیرس معاہدے‘ کے تحت کئے گئے وعدوں پر عمل کو بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا، کیونکہ یہ اپنی ترقی کی خواہشات کو آب و ہوا کے موافق طریقے سے پورا کرنے میں گلوبل ساؤتھ کی مدد کرنے میں اہم  رول اداکر سکتا ہے۔وزیر اعظم نے یہ بتاتے ہوئے فخر کا اظہار کیا کہ ہندوستان نے اپنے انتہائی اہم’قومی طور پر طے شدہ شراکت داری‘ کے ذریعے اس معاملے میں رہنمائی کا کام کیا ہے۔ انہوں نے 2030 کے ہدف سے 9 سال پہلےنن-فوسل ایندھن کے ذرائع سے نصب شدہ برقی صلاحیت کو حاصل کرنے اور اب اَپ ڈیٹ شدہ اہداف کے ذریعے  اس حدکو مزید بلند کرنے کا ذکر کیا۔ انہوں نے یہ بھی ذکر کیا کہ آج ہندوستان نصب  شدہ قابل تجدید توانائی کی صلاحیت کے لحاظ سے دنیا کے سرفہرست 5 ممالک میں سے ایک ہے اور بتایا کہ ملک نے 2070 تک ’نیٹ زیرو‘ حاصل کرنے کا ہدف مقرر کیا ہے۔جناب مودی نے اس اُمید کا اظہار اس لئے کیونکہ ہندوستان بین الاقوامی سولر الائنس،سی ڈی آر آئی اور ’لیڈرشپ گروپ فار انڈسٹری ٹرانزیشن‘ سمیت اتحاد کے ذریعے اپنے شراکت داروں کے ساتھ تعاون جاری رکھے ہوئے ہے۔’’ہندوستان ایک میگا متنوع ملک ہے‘‘، وزیر اعظم نے یہ بات حیاتیاتی تنوع کے تحفظ، حفاظت، بحالی اور افزودگی کے حوالے سے کئے گئے مسلسل اقدامات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہی۔ انہوں نے خوشی کا اظہار کیا کہ جنگل کی آگ اور کان کنی سے متاثر ہونے والے ترجیحی  لینڈ اسکیپ کی بحالی کو ’گاندھی نگر امپلی منٹیشن روڈ میپ اینڈ پلیٹ فارم‘کے ذریعے تسلیم کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کرہ ارض پر سات بڑی بلیوں کے تحفظ کے لیے حال ہی میں شروع کیے گئے ’انٹرنیشنل بگ کیٹ الائنس‘ کا ذکر کیا اور ’پروجیکٹ ٹائیگر‘سے حاصل شدہ سبق کو ایک اہم تحفظاتی اقدام قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ پروجیکٹ ٹائیگر کے نتیجے میں آج دنیا کے 70 فیصد شیر ہندوستان میں پائے جاتے ہیں۔ وزیر اعظم نے پروجیکٹ ٹائیگر اور پروجیکٹ ڈولفن پر جاری کام  کے بارے میں  بھی بات چیت کی۔اس بات پر زور دیتے ہوئے کہ ہندوستان کے اقدامات لوگوں کی شراکت داری سے تقویت یافتہ ہیں۔ وزیر اعظم نے ’مشن امرت سروور‘ کا ذکر کیا جو پانی کے تحفظ کے لئے ایک منفرد اقدام ہے، جہاں صرف ایک سال میں 63,000 سے زیادہ آبی ذخائر تیار کیے گئے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ اس مشن کو مکمل طور پر کمیونٹی کی شراکت داری اور ٹیکنالوجی کی مدد کے ذریعے نافذ کیا گیا ہے۔ انہوں نے ’کیچ دی رین‘ مہم پر بھی توجہ دی جس کی وجہ سے پانی کو محفوظ کرنے کے لیے 280,000 سے زائد واٹر ہارویسٹنگ ڈھانچے کی تعمیر کے ساتھ ساتھ تقریباً 250,000 ری- یوز اور ری چارج ڈھانچوں کی تعمیر کی گئی ہے۔ وزیر اعظم نے مزید کہا کہ’’یہ سب کچھ لوگوں کی شراکت داری اور مقامی مٹی اور پانی کی صورتحال پر توجہ مرکوز کرنے کے سبب حاصل ہوا ‘‘۔ جناب مودی نے دریائے گنگا کو صاف کرنے کے لیے ’نمامی گنگا مشن‘ میں کمیونٹی کی شراکت داری کو مؤثر طریقے سے استعمال کرنے پر بھی زور دیا، جس کے نتیجے میں دریا کے کئی حصوں میں گنگا ڈولفن کے دوبارہ ظہور کی بڑی کامیابی حاصل ہوئی ہے۔ ویٹ لینڈ کنزرویشن میں رامسر سائٹس کے طور پر نامزد 75 ویٹ لینڈز کا ذکر کرتے ہوئے وزیر اعظم نے کہا کہ ایشیا میں رامسر سائٹس کا سب سے بڑا نیٹ ورک ہندوستان کے پاس ہے۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

سری نگر میں” اوبسٹیٹرکس اور گائنا کالوجی میں اُبھرتے ہوئے چیلنجوں“ کے موضوع پرقومی کانفرنس اِختتام پذیر

جنوبی کشمیر میں مشترکہ جنگجو مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی کا دعویٰ کولگام میں ہائبرڈ جنگجوﺅں کے 2ماڈیلز کا پردہ فاش، 5گرفتار ، اسلحہ برآمد

آزاد پور منڈی میں کشمیری سیب کو بچانے کی تدبیر

اسی بارے میں

سری نگر میں” اوبسٹیٹرکس اور گائنا کالوجی میں اُبھرتے ہوئے چیلنجوں“ کے موضوع پرقومی کانفرنس اِختتام پذیر
تازہ ترین خبریں

سری نگر میں” اوبسٹیٹرکس اور گائنا کالوجی میں اُبھرتے ہوئے چیلنجوں“ کے موضوع پرقومی کانفرنس اِختتام پذیر

24 ستمبر 2023
جنوبی کشمیر میں مشترکہ جنگجو مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی کا دعویٰ کولگام میں ہائبرڈ جنگجوﺅں کے 2ماڈیلز کا پردہ فاش، 5گرفتار ، اسلحہ برآمد
تازہ ترین خبریں

جنوبی کشمیر میں مشترکہ جنگجو مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی کا دعویٰ کولگام میں ہائبرڈ جنگجوﺅں کے 2ماڈیلز کا پردہ فاش، 5گرفتار ، اسلحہ برآمد

24 ستمبر 2023
کشمیر کی سیب صنعت کو امسال کتنا فائدہ ملے گا،بیوپاریوں کامحتاط رد عمل
تازہ ترین خبریں

آزاد پور منڈی میں کشمیری سیب کو بچانے کی تدبیر

24 ستمبر 2023
ہندوستانی بحریہ اور کوسٹ گارڈ کو جدید ترین بحری ہتھیاروں سے لیس کیا جارہا ہے۔  وزیر دفاع
تازہ ترین خبریں

خواتین کو بااختیار بنانا ہندوستانی ثقافت کا لازم و ملزوم حصہ ہے۔ راجناتھ سنگھ

24 ستمبر 2023
کیسے 19ویں صدی کی سکھ سلطنت ایک طاقتور طاقت کے طور پر ابھری جس نے ہندوستان کی تاریخ کو تشکیل دیا
تازہ ترین خبریں

گلوبل ساؤتھ کے ساتھ  بھارت کی مصروفیت ہماری ثقافت سے جڑی ہوئی  ہے۔ کمبوج

24 ستمبر 2023
 سرینگر میں  جی 20 اجلاسکی تیاریاں زوروں پر
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کی G20 صدارت تاریخ میں  درج کی جائے گی۔ ماریشس

24 ستمبر 2023
ہندوستان- اسرائیل کے سفارتی تعلقات کے 30برس مکمل
تازہ ترین خبریں

ہندوستان کی G20 صدارت انتہائی  چیلنجنگ تھی۔  جئے شنکر

24 ستمبر 2023
پی ایم مودی کی قیادت میں ریلوے میں نیا باب شروع ہوا۔  جئے کشن ریڈ ی
تازہ ترین خبریں

پی ایم مودی کی قیادت میں ریلوے میں نیا باب شروع ہوا۔  جئے کشن ریڈ ی

24 ستمبر 2023
ہم سب کو پارلیمانی روایات کی لکشمن ریکھا پر عمل کرنا چاہیے۔ پی ایم مودی
تازہ ترین خبریں

‘آزادی کا امرت کال’ میں تیار کردہ تمام اسٹیشنوں کو ‘ امرت بھارت اسٹیشن’ کہا جائے گا۔پی ایم مود ی

24 ستمبر 2023
Next Post
بھارت افریقی  ممالک کے ساتھ تجارتی معاہدے پر بات چیت کے لیے تیار ہے۔پیوش گوئل

کیمیکل اور پیٹرو کیمیکل صنعت ہندوستان کی اقتصادی ترقی کا کلیدی محرک ہے ۔ پیوش گوئل

اہم خبریں

سری نگر میں” اوبسٹیٹرکس اور گائنا کالوجی میں اُبھرتے ہوئے چیلنجوں“ کے موضوع پرقومی کانفرنس اِختتام پذیر

جنوبی کشمیر میں مشترکہ جنگجو مخالف آپریشن میں بڑی کامیابی کا دعویٰ کولگام میں ہائبرڈ جنگجوﺅں کے 2ماڈیلز کا پردہ فاش، 5گرفتار ، اسلحہ برآمد

آزاد پور منڈی میں کشمیری سیب کو بچانے کی تدبیر

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

محدود وسائل میں وسیع تبدیلی کے امکا نات:مودی
تازہ ترین خبریں

حیاتیاتی تنوع کے تحفظ بارے  کارروائی میں ہندوستان سب سے آگے۔ی ایم مودی

28 جولائی 2023
شیخ العالم سکول اندرگام پٹن کو سیل کرنے کا معاملہ 
جموں و کشمیر

شیخ العالم سکول اندرگام پٹن کو سیل کرنے کا معاملہ 

22 ستمبر 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ، مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ: مرکزی کابینہ کا فیصلہ
قومی

دھان کی قیمت میں 143 روپے کا اضافہ، مونگ کی قیمت میں 803 روپے فی کوئنٹل کا اضافہ: مرکزی کابینہ کا فیصلہ

07 جون 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔