Daily Aftab
22 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت

by Online Desk
27 جولائی 2023
A A
0
SHARES
1
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

سری نگر میں زائد از تین دہائیوں کے بعد روایتی راستوں سے جمعرات یعنی 8 محرم کو محرم جلوس بر آمد ہوا جو شہید گنج سے نکل کر براستہ مولانا آزاد روڈ ڈلگیٹ میں اختتام پذیر ہوا۔بتادیں کہ انتظامیہ نے جلوس کو صبح 6 سے 8 بجے تک دو گھنٹوں کی اجازت دی تھی۔جلوس عزا میں شرکت کرنے کے لئے جمعرات کی صبح سے ہی ہزاروں کی تعداد میں لوگ شہید گنج میں جمع ہوئے اور یہ جلوس روایتی راستوں سے ڈلگیٹ کی طرف روانہ ہوا۔جلوس میں شریک عزا دار کشمیری اور اردو زبان میں نوحے پڑھے رہے تھے اور کربلا کے مصائب یاد کرکے زار و قطار رو رہے تھے۔عزا دار جن کی اکثریت سیاہ لباس میں ملبوس تھی، ہاتھوں میں پرچم اٹھائے، جن پر یاحسین? لکھا ہوا تھا، سینہ کوبی کرتے ہوئے براستہ مولانا آزاد روڈ ڈلگیٹ کی طرف روانہ ہوئے جہاں یہ جلوس پر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوا۔علی محمد نامی ایک عزا دار نے یو این آئی کو بتایا کہ تین دہائیوں کے بعد اس جلوس میں شرکت کر رہا ہوں جو میرے لئے ایک بڑی سعادت ہے۔انہوں نے کہا: ‘کافی انتظار کے بعد یہ جلوس روایتی راستوں سے بر آمد ہوا ایسا لگا جیسا میں کربلا میں ہوں، لوگوں میں کافی جوش و جذبہ تھا’۔دریں اثنا انتظامیہ نے جلوس عزا کی پر امن بر آمدگی کو یقینی بنانے کے لئے سیکورٹی کا مثالی بندوبست کیا تھا۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آف پولیس کشمیر وجے کمار نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس عزا کے لئے تھری ٹائر سیکورٹی کا بندوبست کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا: ‘یہ شیعہ برا دری کا پچھلے تین چار برسوں سے مطالبہ تھا، حکومت نے فیصلہ لیا تو ہم نے تمام سیکورٹی ایجنسیوں سے میٹنگ کی’۔ان کا کہنا تھا کہ سیکورٹی کے کڑے انتظامات کئے گئے ہیں اور سب کچھ پر امن طریقے سے ہو رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ رات کے دو بجے سے ہی افسران تعینات تھے۔ایس ایس پی سری نگر راکیش بلوال نے میڈیا کو بتایا کہ جلوس کے بر آمدگی کے لئے لوگوں نے بھر پور تعاون فراہم کیا۔انہوں نے کہا کہ ہم سب لوگوں کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔جلوس عاشورا کی بر آمدگی کے بارے میں پوچھے جانے پر ان کا کہنا تھا کہ اس کے بارے میں اب بات ہوگی۔ضلع مجسٹریٹ سری نگر محمد اعجاز اسد نے بتایا کہ عزادر پر امن طریقے سے آگے بڑھ رہے ہیں اور حضرت امام حسینؑ کی عظیم شہادت کو یاد کر رہے ہیں۔انہوں نے کہا: ‘یہ جلوس 34 برسوں کے بعد بر آمد ہوا ہے عزا دار خوش بھی ہیں اور جذباتی بھی ہیں، بہت سے عزا دار ایسے بھی ہیں جنہوں نے اپنی زندگی میں اس جلوس کے بارے میں پڑھا ہے یا بزرگوں سے سنا ہے لیکن کبھی اس کا حصہ نہیں بنے ہیں اور آج ان کو اس کا حصہ بننے کی سعادت حاصل ہوئی’۔سری نگر میونسپل کارپوریشن کے میئر جنید عظیم متو نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ کمیونٹی نے پر امن جلوس عزا کی بر آمدگی کے لئے اجتماعی ذمہ داری کا بھر پور مظاہرہ کیا۔انہوں نے کہا کہ یہ لوگوں کی مجموعی اپیل تھی کہ 8 محرم کا جلوس رایتی راستوں سے بر آمد ہونا چاہئے۔ان کا کہنا تھا: ‘ ایس کے آئی سی سی میں ایک میٹنگ کے دوران میں نے لیفٹیننٹ گورنر صاحب سے درخواست کی تھی کہ اس جلوس پر قدغن اٹھائی جانی چاہئے’۔جنید متو نے کہا کہ مجھے یقین ہے کہ یہ جلوس اسی عقیدت کے ساتھ ہر سال بر آمد ہوتا رہے گا اور ماتم حضرت امام حسینؑ قائم و دائم رہے گا۔قابل ذکر ہے کہ سال سری نگر میں سال 1989 میں امن و قانون کی صورتحال کے پیش نظر روایتی راستوں سے 8 اور 10 محرم کے جلوسوں کی بر آمدگی پر پابندی عائد کر دی گئی تھی۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

اسی بارے میں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

21 ستمبر 2023
قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے
تازہ ترین خبریں

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

21 ستمبر 2023
File
تازہ ترین خبریں

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

21 ستمبر 2023
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے عید میلاد النبی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

عید میلادلنبی(ص) کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں:صوبائی کمشنر کشمیر

21 ستمبر 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
تازہ ترین خبریں

سانبہ ضلع میں دو مبینہ بین ریاستی منشیات سمگلر گرفتار

21 ستمبر 2023
بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا
تازہ ترین خبریں

ملک نئی بلندیوں پر پہنچے گا,خواتین ریزرویشن کے نفاذ کے بعد ملک کا مزاج بدلے گا:مودی

21 ستمبر 2023
ہندوستانی فوج گورکھوں کی بھرتی جاری رکھے گی
تازہ ترین خبریں

کینیڈا دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کینیڈا نے نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا : وزارت خارجہ

21 ستمبر 2023
ہیون کالونی عید گاہ پینے کے صاف پانے سے محروم
تازہ ترین خبریں

پانی کے ضائع ہونے کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم

21 ستمبر 2023
جے کے ای ڈی آئی اسٹارٹ اپ نالج ایکسچینج سیریز کے ایک حصے کے طور پرسیشن کا اہتمام
جموں و کشمیر

جے کے ای ڈی آئی اسٹارٹ اپ نالج ایکسچینج سیریز کے ایک حصے کے طور پرسیشن کا اہتمام

21 ستمبر 2023
Next Post
روس کےخلاف پابندیوں پر چین اورپاکستان کا اظہارِ تشویش

چین نے پاکستان کو 2.4 بلین ڈالر کا قرضہ دیا

اہم خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت
تازہ ترین خبریں

تین دہائیوں کے بعد سری نگر میں روایتی راستوں سے محرم جلوس برآمد، ہزاروں عزا داروں کی شرکت

27 جولائی 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
شرم و حیا،عفت و پاکیزگی
ادارتی

شرم و حیا،عفت و پاکیزگی

15 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔