میسور: شادی کی ویب سائٹس پر خواتین کو دھوکہ دینے والے بنگلورو کے ایک شخص کے معاملہ کی تحقیقات کے دوران میسور پولیس کے اہلکار اس وقت حیران رہ گئے جب انہیں معلوم ہوا کہ اس شخص نے دھوکہ دے کر 15 خواتین سے شادی کی ہے۔ کیس کی تفتیش میں شامل پولیس افسران کو یہ جان کر مزید حیرانی ہوئی کہ یہ جعلساز مزید 9 دیگر خواتین سے شادی کے لئے بات کر رہا تھا۔ یہ واضح تھا کہ یہ خواتین اس سے شادی کرنے کا منصوبہ بنا رہی تھیں۔ سب سے حیران کن بات یہ تھی کہ مہیش کے بی نائک (35 سال) نے صرف 5ویں جماعت تک ہی تعلیم حاصل کی ہے۔’انڈین ایکسپریس’ کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 10 سالوں سے مہیش کے بی نائک ازدواجی ویب سائٹس پر خواتین کو شادی کے لئے لبھانے کے لئے خود کو ڈاکٹر یا انجینئر بتا رہا تھا۔ گزشتہ ہفتہ ایک سافٹ ویئر انجینئر خاتون کی شکایت درج کرنے کے بعد پولیس اس کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی۔ اس ٹھگ نے اس سال کے شروع میں اس خاتون سے شادی کی تھی۔ ایک پولیس افسر کے مطابق نائک کے تین بیویوں سے کل پانچ بچے ہیں۔ اس نے مبینہ طور پر کم از کم تین خواتین سے 3 کروڑ روپے سے زیادہ کی ٹھگی کی ہے۔ اس ٹھگ کے خلاف ایف آئی آر درج ہونے کے بعد اس کی گرفتاری ہوئی۔ بنگلورو میں رہنے والی ایک 45 سالہ سافٹ ویئر انجینئر نے مہیش کے خلاف شکایت درج کرائی تھی، جس کے مطابق اس کی ملاقات 22 اگست 2022 کو ایک ازدواجی ویب سائٹ پر ہوئی تھی۔نائک نے خود کو میسور میں رہنے والا آرتھوپیڈک سرجن ہونے کا دعویٰ کیا تھا اور اس سے شادی کرنے کی خواہش ظاہر کی تھی۔ 22 دسمبر 2022 کو نائک خاتون کو میسور لے آیا، جہاں وہ اسے سیر و تفریح کیلئے لے گیا اور اسے ایک مکان میں لے گیا جسے اس نے کرائے پر لیا تھا، لیکن اس کو بتایا تھا کہ وہ اس کا مالک ہے۔ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ نائک نے اس کو یہ بھی بتایا کہ وہ شہر میں ایک نیا کلینک شروع کر رہا ہے۔ دونوں کی شادی رواں سال 28 جنوری کو وشاکھاپٹنم کے ایک عالیشان ہوٹل میں ہوئی۔ خاتون آبائی طور پر وہیں کی رہنے والی ہے۔اگلے دن وہ میسور واپس آیا اور اس کے اگلے دن 30 جنوری کو نائک نے اس کو بتایا کہ اس کو کام کیلئے تین دنوں کے لئے جانا پڑے گا۔ اس کے بعد اس نے اس سے کلینک شروع کرنے کیلئے 70 لاکھ روپے کا قرض مانگا ، مگر جب خاتون نے انکار کردیا تو اس نے اس کو دھمکی دی۔5 فروری کو حالات اس وقت خراب ہو گئے جب نائک نے خاتون کے 15 لاکھ روپے نقد اور سونا لوٹ لیا۔ یہاں تک کہ نائک سے فون پر رابطہ کرنے کی اس کی بار بار کوششیں بھی ناکام ہوگئیں، لیکن اس کو سب سے بڑا جھٹکا اس وقت لگا جب گھر پر آکر ایک اور خاتون نے دعویٰ کیا کہ نائک اس کا شوہر ہے۔ علامتی تصو