Daily Aftab
22 ستمبر ,2023
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار
  • Edition
    • اردو
    • English
Daily Aftab
ADVERTISEMENT

پی ایم مودی ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈےکی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے

by Online Desk
17 جولائی 2023
A A
0
SHARES
0
VIEWS
Share on FacebookShare on TwitterShare on Whatsapp
ADVERTISEMENT

 نئی دلی/وزیر اعظم جناب نریندر مودی 18 جولائی کو ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈے، پورٹ بلیئر کی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے۔رابطے کے بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے کے معاملے پر حکومت کی بڑی توجہ رہی ہے۔ تقریباً 710 کروڑ روپے کی لاگت سے تعمیر کردہ نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل بلڈنگ کا افتتاح مرکز کے زیرانتظام علاقے والے جزیرے کی کنیکٹیویٹی کو بڑھانے میں کلیدی کردار ادا کرے گا۔ تقریباً 40,800 مربع میٹر کے کل تعمیر شدہ رقبے کے ساتھ، نئی ٹرمینل عمارت سالانہ تقریباً 50 لاکھ مسافروں کے لئے انتظام کرنے کے قابل ہو گی۔ پورٹ بلیئر ہوائی اڈے پر 80 کروڑ روپے کی لاگت سے دو بوئنگ-767-400 اور دو ایئربس-321 قسم کے ہوائی جہازوں کے لیے موزوں ایک پختہ فرش بھی تعمیر کیا گیا ہے، جس سے ہوائی اڈہ اب ایک وقت میں دس ہوائی جہازوں کی پارکنگ کی گنجائش رکھتا ہے۔فطرت سے متاثر نظر آنے والا ،یہ تعمیراتی ڈیزائن ایک صدف کی شکل کے ڈھانچے سے مشابہ ہے جس مںک سمندر اور جزیروں کو دکھایا گیا ہے۔ ایئرپورٹ کی نئی ٹرمینل عمارت میں کئی پائیدار خصوصیات ہیں جیسے گرمی کے اضافے کو کم کرنے کے لیے ڈبل موصل چھت کا نظام، عمارت کے اندر مصنوعی روشنی کے استعمال کو کم کرنے کے لیے دن کے وقت زیادہ سے زیادہ قدرتی سورج کی روشنی فراہم کرنے کے لیے اسکائی لائٹس، ایل ای ڈی لائٹنگ،  لو ہیٹ گین گلیزنگ۔ زیر زمین پانی کے ٹینک میں بارش کے پانی کا ذخیرہ، زمین کی تزئین کے لیے 100فیصد ٹریٹ شدہ گندے پانی کے ساتھ سائٹ پر موجود سیوریج ٹریٹمنٹ پلانٹ اور 500 کلو واٹ صلاحیت کا سولر پاور پلانٹ ٹرمینل کی عمارت کی کچھ دوسری خصوصیات ہیں جو جزیروں کے ماحول پر کم سے کم منفی اثرات کو یقینی بناتی ہیں۔انڈمان اور نکوبار کے قدیم جزائر کے گیٹ وے کے طور پر، پورٹ بلیئر سیاحوں کے لیے ایک مقبول مقام ہے۔ وسیع نئی انٹیگریٹڈ ٹرمینل بلڈنگ ہوائی ٹریفک کو فروغ دے گی اور خطے میں سیاحت کو بڑھانے میں مدد دے گی۔ اس سے مقامی کمیونٹی کے لیے روزگار کے بہتر مواقع پیدا کرنے اور خطے کی معیشت کو تقویت دینے میں بھی مدد ملے گی۔

ADVERTISEMENT

یہ بھی پڑھیے

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

اسی بارے میں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی
تازہ ترین خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

21 ستمبر 2023
قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے
تازہ ترین خبریں

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

21 ستمبر 2023
File
تازہ ترین خبریں

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

21 ستمبر 2023
ڈویژنل کمشنر کشمیر نے عید میلاد النبی کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لیا
تازہ ترین خبریں

عید میلادلنبی(ص) کی تقریبات کے انعقاد کے لئے تمام تر تیاریاں کی جا رہی ہیں:صوبائی کمشنر کشمیر

21 ستمبر 2023
زینہ پورہ شوپیان میں شہری کو ہتھیاروں سمیت گرفتار کر لیا گیا
تازہ ترین خبریں

سانبہ ضلع میں دو مبینہ بین ریاستی منشیات سمگلر گرفتار

21 ستمبر 2023
بھارت کی ٹیکہ کاری مہم کو بے مثال بنانے میں اہم رول ادا کیا
تازہ ترین خبریں

ملک نئی بلندیوں پر پہنچے گا,خواتین ریزرویشن کے نفاذ کے بعد ملک کا مزاج بدلے گا:مودی

21 ستمبر 2023
ہندوستانی فوج گورکھوں کی بھرتی جاری رکھے گی
تازہ ترین خبریں

کینیڈا دہشت گردوں کی محفوظ پناہ گاہ کینیڈا نے نجر کے قتل میں بھارت کے ملوث ہونے کا کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا : وزارت خارجہ

21 ستمبر 2023
ہیون کالونی عید گاہ پینے کے صاف پانے سے محروم
تازہ ترین خبریں

پانی کے ضائع ہونے کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم

21 ستمبر 2023
امریکہ میں برفانی طوفان کے باعث 5000 پروازیں منسوخ
قومی

گھریلو ایئر لائنز کے مسافروں کی تعداد بڑھی

21 ستمبر 2023
Next Post
وزیر خارجہ جے شنکر نے نیپال اور بنگلہ دیش کے ہم منصبوں سے ملاقات کی

وزیر خارجہ جے شنکر نے نیپال اور بنگلہ دیش کے ہم منصبوں سے ملاقات کی

اہم خبریں

سابق قانون ساز، ممبر بی جے پی اسٹیٹ ایگزیکٹیو جموں کشمیر، سینئر سٹیزنز سپورٹ سروس کلب کے وفد نے لیفٹیننٹ گورنر سے ملاقات کی

قرفلی محلہ سری نگر میں نقب زنوں نے 25 لاکھ روپیہ مالیت کے طلائی زیورات اڑا لئے

کرپشن کے الزام میں ڈی ایس پی گرفتار

سب سے زیادہ پڑھی جانے والی

لداخ میں زندگی کو آسان بنانے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔پی ایم مود ی
تازہ ترین خبریں

پی ایم مودی ویر ساورکر بین الاقوامی ہوائی اڈےکی نئی مربوط ٹرمینل عمارت کا افتتاح کریں گے

17 جولائی 2023
السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد
صحت

السی کے بیج استعمال کرنے کے حیران کن فوائد

21 اگست 2022
(مالی استحکام کیلئے صنعتوں کا پھیلاﺅ لازمی قرار)
ادارتی

(کشمیر کے روایتی پیشے اپنانے کی ضرورت)

28 نومبر 2021
شرم و حیا،عفت و پاکیزگی
ادارتی

شرم و حیا،عفت و پاکیزگی

15 فروری 2023
ADVERTISEMENT
  • ہمارے بارے میں
  • اشتہار دینا
  • ہم سے رابطہ کریں

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

No Result
View All Result
  • ہوم پیج
  • تازہ خبر
  • جموں و کشمیر
  • قومی
  • بین اقوامی
  • تعلیم
  • ادارتی
  • کاروبار
  • کھیل
  • تفریح
  • صحت
  • آج کا اخبار

©2021 ڈیلی آفتاب | ڈیلی آفتاب بیرونی ویب سائٹس کے مواد کا ذمہ دار نہیں ہے۔

ہم کوکیز کو مواد اور اشتہارات کو ذاتی بنانے ، سوشل میڈیا کی خصوصیات فراہم کرنے اور اپنے ٹریفک کا تجزیہ کرنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔