نئی دلی/قومی سلامتی کے مشیر (این ایس اے) اجیت ڈوول نے جمعہ کودہلی میں اپنے برطانوی ہم منصب ٹم بیرو کے ساتھ ملاقات کی ۔ میٹنگ کے دوران قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول نے اپنے برطانوی ہم منصب سر ٹم بیرو پر زور دیا کہ وہ برطانیہ میں ہندوستانی ہائی کمیشن کے افسران کو دھمکیاں دینے والے انتہا پسند عناصر کے خلاف ملک بدری جیسی سخت عوامی کارروائی کریں۔دونوں کے درمیان یہ اس سال میں دوسری ملاقات ہے کیونکہ اس سے قبل دونوں قومی سلامتی مشیروں کی30 مارچ کو غیر رسمی ملاقات ہوئی تھی۔ یہ ہائی پروفائل میٹنگ لندنمیں ہندوستانی ہائی کمیشن پر حملوں اور احتجاج کے چند دن بعد ہوئی ہے۔ میٹنگ کے دوران دونوں فریقوں نے ہندوستان اور برطانیہ نے اہم، ابھرتی ہوئی ٹیکنالوجیز میں باہمی طور پر فائدہ مند تعاون کو گہرا کرنے پر بھی اتفاق کیا ۔ ڈوول نے بیرو کے ساتھ اپنی وسیع تر بات چیت کے دوران یہ مسئلہ اٹھایا، جو اس وقت ہندوستان کے دورے پر ہیں۔ دونوں مشیروں نے ون آن ون بات چیت کی جس کے بعد وفود کی سطح پر بات چیت ہوئی۔اس سے قبل، 19 مارچ کو، لندن میں خالصتان کے حامی مظاہرین نے بھارتی کمیشن کی بالکونی میں جا کر بھارتی جھنڈے کی توہین کی تھی۔ہندوستان نے اس معاملے پر سخت احتجاج درج کرایا تھا اور برطانوی حکام سے مطالبہ کیا تھا کہ ملوث افراد کے خلاف کارروائی کی جائے۔دریں اثنا، اجیت ڈوول نے حال ہی میں فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کے سفارتی مشیر ایمانوئل بون کے ساتھ گہرائی سے بات چیت کی۔یہ بات چیت وزیر اعظم نریندر مودی کے دورہ فرانس کی تیاری کے لیے کی گئی جواگلے ہفتے ہونے والا ہے۔