نئی دہلی/ ملک میں کسی کے اچھے دن آئے ہوں یا نہیں لیکن کانگریس کی سوشل میڈیا کے اچھے دن ضرور آگئے ہیں۔ ایک وقت تھا جب بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کا آئی ٹی سیل سرخیوں میں ہوتا تھا ، لیکن اب گیم پوری طرح پلٹ گیا ہے ۔ اب سوشل میڈیا پر کانگریس ایک نظریہ پیش کر رہی ہے یعنی نیریٹو سیٹ کر رہی ہے جس کا لوگوں پر خاصا اثر نظر آرہا ہے اور بی جے پی جو کبھی اس میدان میں کافی آگے چل رہی تھی، اب کانگریس کے آئی ٹی سیل کا تعاقب کر رہی ہے اور کئی مرتبہ تو تعاقب کرنے میں بھی بی جے پی کے پسینے چھوٹتے نظر آ رہے ہیں۔ کانگریس کے سینئر لیڈر اور راجیہ سبھا کے سابق رکن میم افضل نے یو این آئی کے ساتھ بات چیت کے دوران ان خیالات کا اظہار کرتے ہوئے آج کہا کہ یہ بات صرف ہوا ہوائی نہیں ہے ، بلکہ اعداد و شمار بھی اس کی گواہی دے رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ کانگریس نے گزشتہ سال جون میں امنگوں سے بھری ایک نئی ٹیم کو سوشل میڈیا کی کمان سونپی تھی۔ مسٹر افضل نے بتایا کہ کانگریس نے محترمہ سپریہ شرینیٹ کو سوشل میڈیا کا چیئر پرسن بنایا، جو کانگریس کی قومی ترجمان بھی ہیں۔ محترمہ سپریہ اس سے پہلے ٹائمز گروپ کی ایگزیکٹو ایڈیٹر رہ چکی ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ وہ سوشل میڈیا کی شاندار اور باریک سمجھ رکھتی ہیں۔ سپریہ شرینیٹ کی شاندار حکمتِ عملی کا ہی نتیجہ ہے کہ چند مہینوں میں ہی کانگریس کی سوشل میڈیا نے بی جے پی کو چاروں شانے چت کر دیا۔ کانگریس بی جے پی سے کس قدر آگے نکل چکی ہے اس کا اندازہ آپ درج ذیل اعداد و شمار سے کر سکتے ہیں