سرکاری اداروں میںافراد ی قوت کی کمی کو پوراکرنے اورجموں وکشمیر میں ترقیاتی کاموں کو کسی بھی صورت میں متاثرنہ ہونے دینے کا عندیہ دیتے ہوئے جموں وکشمیرکے لیفٹننٹ گورنر نے کہا کہ جن اداروں میں افرادی قوت کی کمی کے باعث ترقیاتی سر گرمیاں متاثرہوتی ہے اور عوامی مسائل حل کرانے میں مشکلوں کا سامناکرنا پڑتاہے انہیں دورکرنے کے لئے ایک موثراورٹھوس حکمت عملی اپنانے جارہے ہے بلدیاتی اداروں کو مرکزی اور ریاستی حکومت کی جانب سے ترقیاتی منصوبوں کومکمل کرنے اور لوگوں کوبہترسہولیات قصبوں اور شہروں میں فراہم کرنے کے لئے وافر مقدار میں رقومات فراہم کی گئی ہے اور ان رقومات کو خرچ کرنے کے لئے صحیح طور طریقے پر کام کرنا ہوگا اور بلدیاتی اداروں میں ترقیاتی سر گرمیوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے جس بڑے پیمانے پر افرادی قو ت کی کمی محسوس کی جارہی ہے سرکار جلدہی اس سلسلے میں فیصلہ لے گی تاہم آر اینڈبی پی ڈبلیوڈی اداروں کوسختی کے ساتھ ہدایت کی جائےگی کہ وہ بلدیاتی اداروں کے پروجیکٹوں کو پائے تکمیل تک پہنچانے کے لئے اولین ترجیح دے