ابر آلود موسمی صورتحال کے بیچ محکمہ موسمیات نے موسمی کلینڈر جاری کرتے ہوئے 10اکتوبر کی رات سے 12اکتوبر کے دو پہر تک پہاڑی علاقوں میں برفباری جبکہ میدانی علاقوں میںبارشوں کی پیشگوئی کی ہے ۔ اطلاعات کے مطابق محکمہ موسمیات نے آئندہ 48گھنٹوں تک جموں کشمیر اور لداخ میں ہلکی برفباری اور بارشوں کے امکانات ظاہر کئے ہیں ، محکمہ موسمیات کے صوبائی ناظم سونم لوٹس کے مطابق مغربی ہوائیں جموں کشمیر میں اثر اندوز ہو گئی ہے جس کے نتیجے میںموسمی صورتحال میں تبدیلی آ سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ مغربی ہواﺅں کا جموں کشمیر میں 10اکتوبر کی رات سے شروع ہوگا اور یہ سلسلہ 12اکتوبر کے بعد دوپہر تک جاری رہے گا جس دوران بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری جبکہ میدانی علاقوں میں بارشیں ہو سکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ دونوں دن موسم مجموعی طورپر ابر آلود رہے گا تاہم ہلکی سے درمیانی درجے کی بارشیںہو سکتی ہے جس کے بعد موسمی صورتحال میں بہتری آئے گی اور موسم 18اکتوبر تک خشک رہئے گا ۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اتوار کے بعد دوپہر سے سرینگر سمیت وادی کے دیگر اضلاع میںموسم ابر آلود ہوا اور کالے گھنے بادل چھا جانے کے نتیجے میں سردی کی لہر محسوس ہوئی ۔